امریکا کا شمالی کوریا کو پابندیوں میں ریلف دینے پر غور

واضح رہے کہ اس سے پہلے شمالی کوریا کے سربراہ سے امریکی صدر ٹرمپ دو ملاقاتیں کر چکے ہیں

واضح رہے کہ اس سے پہلے شمالی کوریا کے سربراہ سے امریکی صدر ٹرمپ دو ملاقاتیں کر چکے ہیں

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے سربراہ کِم جونگ ان سے تیسری ملاقات اور شمالی کوریا کے خلاف پابندیوں میں انسانی بنیادوں پر کچھ ریلیف دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔ اوول آفس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جنوبی کوریا کے صدر Moon Jae-in سے ملاقات میں شمالی کوریا کے سربراہ سے مزید ملاقاتوں کے بارے میں بات کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ملاقات میں شمالی کوریا کے خلاف پابندیوں میں انسانی بنیادوں پر کچھ ریلف دینے کی بھی بات ہو گی، ان کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ کو بہت اچھی طرح جان چکا ہوں  وہ بہت قابل احترام ہے اور یقین ہے کہ آئندہ آنے والے دنوں میں بہت زبردست کام ہوں گے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے شمالی کوریا کے سربراہ سے امریکی صدر ٹرمپ دو ملاقاتیں کر چکے ہیں۔

No comments.

Leave a Reply