کانگریس کی اجازت کی بغیر ایران سے جنگ نہیں کر سکتے ، امریکی سینیٹر ریند پال

امریکا کے سینئر ری پبلکن سینیٹر ریند پال

امریکا کے سینئر ری پبلکن سینیٹر ریند پال

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکا کے سینئر ری پبلکن سینیٹر Rand Paul نے خبردار کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، کانگریس کی اجازت کی بغیر ایران سے جنگ نہیں کر سکتے۔ سینیٹ کمیٹی برائے خارجہ تعلقات کے اجلاس میں Kentucky  کے قانون ساز نے اسٹیٹ سیکریٹری Mike Pompeo سے براہ راست اصرار کیا کہ وہ پینل کو یقین دلائیں کہ انتظامیہ ایران پر حملے کی منصوبہ بندی نہیں کر رہی۔ سینیٹر Rand Paul نے ان سے سوال کیا کہ کیا وہ سمجھتے ہیں کہ 2001 ء میں دہشت گردی کے خطرات کے خاتمے کے لیے فوجی قوت کا استعمال ایران میں بھی کیا جا سکتا تھا۔ Mike Pompeo نے براہ راست جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ  اس میں کوئی شک نہیں کہ ایرانی حکومت اور القاعدہ کے درمیان ایک تعلق تھا جس نے 11 ستمبر 2001 ء کو ہونے والے دہشت گرد حملہ اور اس کی منصوبہ بندی کی۔ اس پر سینیٹر Rand Paul نے کہا کہ  انتظامیہ واضح طور پر نہیں کہہ سکتی کہ آپ کو اختیار نہیں دیا گیا، میں آپ کو صاف الفاظ میں بتا سکتا ہوں کہ کانگریس کی جانب سے آپ کو ایران سے جنگ کی اجازت نہیں دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ  آپ کو ایران جانے سے پہلے واپس آ کر ہم سے پوچھنا ہو گا، میں اس بات پر بحث نہیں کر رہا کہ Iran’s Islamic Revolutionary Guard Corps دہشت گرد ہیں، میرا موقف یہ ہے کہ آپ کے پاس ایران سے جنگ کے لیے کانگریس کی اجازت نہیں ہے۔

امریکی سینیٹر Rand Paul کا کہنا تھا کہ صرف کانگریس ہی ایران کے خلاف اعلان جنگ کا اختیار رکھتی ہے، اگر آپ ایران سے جنگ چاہتے ہیں تو آپ کو ہمارے پاس آنا پڑے گا، یہ طریقہ آئین میں لکھا ہوا ہے اور اس کو مزید واضح کرنے کی ضرورت ہے۔ سینیٹر Rand Paul نے کہا کہ یہ ایک اہم سوال اور انتہائی واضح سوال ہے، صرف کانگریس ہی جنگ کا اعلان کر سکتی ہے، آپ کو ایران سے جنگ کی اجازت نہیں ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے Iran’s Islamic Revolutionary Guard Corps کو دہشت گرد قرار دینے کے بعد Mike Pompeo ، خارجہ تعلقات کی کمیٹی کے سامنے ان شکوک و شبہات کا جواب دینے کے لیے موجود تھے کہ واشنگٹن، تہران کے خلاف فوجی کارروائی کر سکتا ہے یا نہیں۔ خیال رہے کہ 8 اپریل کو امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے Iran’s Islamic Revolutionary Guard Corps (آئی آر جی سی) کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ یہ مثالی اقدام اس حقیقت کو تسلیم کرتا ہے کہ صرف ایران دہشت گردی کو فروغ نہیں دے رہا، بلکہ Iran’s Islamic Revolutionary Guard Corps ریاستی آلہ کار کے طور پر دہشت گردی کے فروغ میں فعال کردار ادا کر رہی ہے۔ اس اعلان کے بعد امریکی اسٹیٹ سیکریٹری Mike Pompeo نے تمام بینکوں اور کاروباری افراد کو Iran’s Islamic Revolutionary Guard Corps سے تعلقات کے نتائج سے خبردار کیا تھا۔

No comments.

Leave a Reply