سوڈانی وزیر دفاع جنرل عوض بن عوف عبوری عسکری کونسل کے چیئرمین سے سبکدوش

سوڈانی وزیر دفاع عوض بن عوف

سوڈانی وزیر دفاع عوض بن عوف

خرطوم ۔۔۔ نیوز ٹائم

سوڈان میں صدر Omar al-Bashir  کی معزولی کے بعد قائم ہونے والی عبوری عسکری کونسل کے چیئرمین میجر جنرل Awad Ibn Aouf نے عہدے سے استعفی دیتے ہوئے Lieutenant General Abdel Fattah Abdelrahman Burhan کو عسکری کونسل کا نیا سربراہ مقرر کیا ہے۔خبر رساں اداروں کے مطابق سوڈان کی عبوری عسکری کونسل کے عہدیداروں میں مزید تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ General Omar Zain al-Abideen کو کونسل کی سیاسی کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ قبل ازیں جمعہ کے روز عسکری کونسل کی طرف سے کہا گیا تھا کہ عبوری کونسل ملک کی تمام سیاسی قوتوں کے ساتھ مذاکرات کے لیے فضا سازگار کرے گی۔

General Omar Zain al-Abideen نے کہا کہ ملک میں جاری بحران کا جامع حل کا تقاضا کرتا ہے۔ عسکری کونسل مظاہرین کے مطالبات پورے کرے گی۔ ہمیں اقتدار کا لالچ نہیں۔ سبکدوش صدر Omar al-Bashir کو حفاظتی تحویل میں لیا گیا ہے۔ مظاہرین کے قتل عام میں ملوث عناصر کے خلاف عدالتیں فیصلہ کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ عسکری کونسل Omar al-Bashir کو عالمی فوج داری عدالت کے حوالے نہیں کرے گی اور نہ ہی کسی دوسرے سوڈانی لیڈر کو کسی دوسرے ملک یا عدالت کے حوالے کیا جائے گا۔ جمعہ کے روز ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا ہم عوامی مطالبات کے محافظ ہیں اور یہ مینڈیٹ تمام سیاسی جماعتوں نے اتفاق رائے سے ہمارے سپرد کیا ہے۔ ان مزید کہنا تھا کہ ہم فوج اقتدار کے حریص نہیں ہیں۔ General Omar Zain al-Abideen کے بقول عبوری فوجی کونسل کے پاس سوڈان کو درپیش بحرانی کیفیت کا حل نہیں ہے بلکہ موجودہ صورتحال سے نکلنے کی راہ مظاہرین ہی سجھائیں گے۔ سوڈان کی عبوری فوجی کونسل کی سیاسی کمیٹی کے سربراہ نے مزید کہا کہ بحران کے خاتمے کے لئے فوجی کونسل مسلح گروپ سے مذاکرات کا خیر مقدم کرتی ہے۔ ہم لوگوں پر اپنی طرف سے کچھ مسلط نہیں کریں گے۔ کونسل کی کوشش ہے کہ مذاکرات کے لئے سازگار فضا تیار کی جائے۔

General Omar Zain al-Abideen نے بتایا کہ فوجی کونسل کو توقع ہے عبوری سیاسی انتقال اقتدار زیادہ سے زیادہ 2 برسوں میں مکمل ہو جائے گا، تاہم اگر یہ سارا کام بغیر افراتفری کے ہو سکا، تو اس کے لئے ایک ماہ کی مدت بھی کافی ہو گی۔ انھوں نے کہا کہ معزول صدر Omar al-Bashir کی سابق حکمران جماعت نیشنل کانگریس پارٹی کو سوڈان میں آئندہ ہونے والے انتخاب میں شرکت کی اجازت ہو گی۔ عبوری فوجی کونسل کی سیاسی کمیٹی کے سربراہ نے معزول صدر Omar al-Bashir کی کسی دوسرے ملک حوالگی کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان پر سوڈان ہی میں مقدمہ چلایا جا سکتا ہے۔

No comments.

Leave a Reply