بھارت کے دفاعی بجٹ میں اضافہ

بھارت نے اپنے دفاعی بجٹ میں 10 فیصد اضافہ کردیا

بھارت نے اپنے دفاعی بجٹ میں 10 فیصد اضافہ کردیا

نئی دہلی ۔۔۔ نیوز ٹائم

بھارت نے اپنے دفاعی بجٹ میں 10 فیصد اضافہ کردیا۔ بھارت کے وزیر خزانہ Palaniappan Chidambaramنے لوک سبھا میں مالی سال 2014-15  کا عبوری بجٹ پیش کیا۔ اس اضافے کے بعد بھارت کا دفاعی بجٹ 2240 ارب روپے پرپہنچ گیا ہے۔ تیسری اور چوتھی سہ ماہی کے دوران بھارت کی معاشی شرح نمو کا ہدف 5.2 فیصد رکھا گیا ہے جبکہ خسارے کا ہدف 4.1 فیصد ہو گا۔ ادھر بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید نے افغانستان کو ہیلی کاپٹرز فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ افغانستان کے دورے سے واپسی پر میڈیا سے گفتگو میں بھارتی وزیر خارجہ کاکہنا تھاکہ بھارت جنگ سے تباہ حال افغانستان کو لاجسٹک سپورٹ بھی فراہم کریگا تاکہ کابل حکومت اپنے کارگو طیاروں کو بحال کرسکے۔ بھارت کے تجارتی اور مالیاتی مرکز ممبئی سے ملنے والی رپورٹوں کے مطابق وزیر خزانہ نے یہ عبوری بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ سالانہ بجٹ میں خسارہ کم ہوا ہے۔ اس کے علاوہ منموہن سنگھ حکومت آئندہ مہینوں کے دوران اپنے اس وعدے پر عمل پیرا رہے گی کہ پبلک سیکٹر کے اخراجات کو متوازن رکھا جائے۔ اس موقع پر Palaniappan Chidambaram نے کہا کہ آج بھارتی حکومت کی مالیاتی حالت ایک سال پہلے کے مقابلے میں بہتر ہے۔ وزیر خزانہ نے یہ بھی کہا کہ ملک کی تمام سیاسی پارٹیوں کو ان کے ساتھ مل کر یہ عہد کرنا چاہیے کہ کوئی بھی جماعت یا رہنما ایسا کوئی کام نہیں کرے گا جو بھارت کے اقتصادی استحکام کو کسی بھی طرح نقصان پہنچا سکے۔ اس کے علاوہ موجودہ مالی سال کے دوران بھارت میں بجٹ کا خسارہ مجموعی قومی پیداوار کے 4.6 فیصد کے برابر رہے گا۔ بھارت میں مالی سال 31 مارچ کو اپنے اختتام کو پہنچتا ہے۔ بھارت میں اس سال مئی کے آخر تک عام انتخابات متوقع ہیں۔ موجودہ حکومت نے صرف چند مہینوں کے لیے بجٹ اس لیے تیار کیا ہے کہ اگلے مالی سال کا پورا بجٹ نئی ملکی حکومت کی ذمے داری ہو گا۔ عبوری بجٹ میں بہت امیر شہریوں پر لگائے گئے عارضی ٹیکس کی مدت بھی بڑھا دی گئی ہے۔

No comments.

Leave a Reply