ترکی میں 200 فوجی اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری

ترکی میں 200 فوجی اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری

ترکی میں 200 فوجی اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری

استنبول  ۔۔۔ نیوز ٹائم

ترکی میں 200 حاضر سروس فوجی اہلکاروں اور کئی سویلین افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے ہیں۔ استنبول کے پراسیکیوٹر آفس نے بری، بحری اور فضائی افواج کے 176 اہلکاروں کے وارنٹ جاری کر دیے ہیں، ان میں ایک کرنل، دو لیفٹننٹ کرنل، 5 میجر، 7 کیپٹن اور 100 لفٹیننٹ شامل ہیں۔ ازمیر کے پراسیکیوٹر آفس نے بھی 20 حاضر سروس اور 5 سابق فوجی اہلکاروں جبکہ 10 سویلین افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی تصدیق کی ہے۔ ترک میڈیا  کے مطابق ملک کے مختلف صوبوں میں مشکوک افراد کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے۔ انسانی حقوق کے گروہ اور ترکی کے مغربی اتحادی کریک ڈائون کے اس قدر وسیع دائرے پر تنقید کرتے رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اردگان نے فوجی بغاوت کے بہانے سیاسی اختلاف کو دبایا ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ ملک کو لاحق خطرات کے باعث ایسے اقدامات ناگزیر ہیں، اردگان کئی مرتبہ فتح اللہ گولن کی تنظیم کا اثر و رسوخ ختم کرنے کا عہد دہرا چکے ہیں۔

No comments.

Leave a Reply