روس نے اسرائیلی دہشتگردی روکنے کیلئے حماس کی حمایت کا اعلان کر دیا

روس کے نائب وزیر خارجہ میخائل بوگڈانوف اور حماس کے ایک اعلی سطحی وفدموسی ابو مرذوق

روس کے نائب وزیر خارجہ میخائل بوگڈانوف اور حماس کے ایک اعلی سطحی وفدموسی ابو مرذوق

ماسکو ۔۔۔ نیوز ٹائم

روس نے غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کی جانب سے نہتے فلسطینیوں پر جاری دہشت گردی کو روکنے کے لئے مزاحمتی تنظیم حماس کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تنظیم حماس کے ایک اعلی سطحی وفد نے حال ہی میں روس کا دورہ کیا ہے  جس میں فلسطین پر اسرائیلی دہشت گردی کے متعلق روسی حکام کو تفصیلی بریفنگ دی گئی ہے۔ روسی حکام نے اسرائیلی دہشت گردی کے خاتمے کے لئے حماس کی مکمل اور ہر طرح کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

روس کے نائب وزیر خارجہ میخائل بوگڈانوف Mikhail Bogdanov نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ملک فلسطینی تنظیم اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنائے گا۔ مشرق وسطی کے لیے امریکا کی طرف سے پیش کردہ صدی کی ڈیل کا منصوبہ قابل قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بحرین کی میزبانی میں ہونے والی اقتصادی کانفرنس میں تمام فریقین نے شرکت نہیں کی اس لیے اس کی کوئی حیثیت نہیں جبکہ روس، فلسطینیوں کے دیرینہ حقوق کی حمایت جاری رکھے گا۔

No comments.

Leave a Reply