ٹرمپ چوبیس گھنٹوں میں بیس جھوٹ بولتا ہے۔ امریکن ٹی وی کا انکشاف

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن  ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکن ٹی وی چینل نے انکشاف کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ روزانہ کی بنیاد پر 24 گھنٹوں میں 20 جھوٹ بولتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکی نشریاتی ادارے نے ٹرمپ کے جھوٹے بیانات کا جائزہ لینے کے بعد انکشاف کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ روزانہ کی بنیاد پر 20 جھوٹ بولتا ہے جبکہ انہوں نے اپنی ایک تقریر جو ڈیڑھ گھنٹے پر مشتمل تھی میں کم از کم 20 بار جھوٹ بولا ہے۔ امریکی ٹی وی نے داخلی اور غیر ملکی مسائل کے بارے میں ٹرمپ کے مسلسل جھوٹ کے سلسلے میں فیکٹ چیکر کے نام سے ایک خصوصی پیج بنایا ہے جس میں اس نے ٹرمپ کے دعوئوں اور جھوٹ کا جائزہ لیا ہے۔ امریکی ٹی وی نے اپنی جائزہ رپورٹ میں لکھا کہ ٹرمپ ہر 24 گھنٹے میں 20 بار جھوٹ بولتے ہیں۔ واضح رہے کہ تجزیہ نگاروں نے اس اندیشے کا اظہار کیا ہے کہ ٹرمپ 2020ء کے صدارتی انتخابات میں جھوٹ بولنے اور جھوٹے دعوئوں کی ساری حدیں پار کر دیں گے۔

No comments.

Leave a Reply