امریکی سینٹ ترکی پر پابندیاں عائد کرنے پر زور

وائٹ ہائوس کی طرف سے یہ مطالبہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں ہفتے ترکی کے ساتھ 'ایف 35' جنگی طیاروں کی ڈیل منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا

وائٹ ہائوس کی طرف سے یہ مطالبہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں ہفتے ترکی کے ساتھ ‘ایف 35′ جنگی طیاروں کی ڈیل منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

وائٹ ہائوس نے امریکی سینٹ کے ری پبلیکن ارکان پر زور دیا ہے کہ پیش آئند ہفتے ترکی پر ممکنہ پابندیوں کے نفاذ کے حوالے سے ہونے والے اجلاس میں انقرہ پر پابندیوں کے حق میں فیصلہ کریں۔ وائٹ ہائوس کی طرف سے یہ مطالبہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں ہفتے ترکی کے ساتھ ‘ایف 35′ جنگی طیاروں کی ڈیل منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا۔  یہ اقدام ترکی کی جانب سے روس کے فضائی دفاعی نظام ‘ایس 400′ کی خریداری کے ردعمل میں کیا گیا۔

اخبار ‘واشنگٹن پوسٹ’ کی نامہ نگار کے مطابق سینٹ کا ترکی پر پابندیوں پر غور کے حوالے سے اجلاس منگل کی شام مقامی وقت کے مطابق چار بجے طلب کیا گیا ہے۔ نامہ نگار نے مصدقہ ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ سینٹ کے اجلاس کا یک نکاتی ایجنڈا ترکی پر پابندیوں کے نفاذ پر غور کرنا ہے۔ گذشتہ ہفتے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی کو ‘ایف 35′ جنگی طیاروں کی فروخت کا سودا منسوخ کر دیا تھا۔ ترکی اور امریکا کے درمیان گذشتہ کچھ عرصے سے روسی دفاعی نظام ‘ایس 400′ تنازع کا باعث بنا ہوا ہے۔ سابق امریکی صدر باراک اوباما نے ترکی کو پیٹریاٹ میزائل فروخت کرنے سے انکار کر دیا تھا جس کے بعد ترکی نے روسی دفاعی نظام کی خریداری کا فیصلہ کیا۔

سینٹ کے اجلاس میں ری پبلیکن پارٹی کے ارکان ترکی کے خلاف سخت موقف اپنانے کی تیاری کر رہے ہیں۔ نیٹو اتحاد میں امریکا کا اتحادی ہونے کے باوجود انقرہ نے ماسکو کے دفاعی نظام خرید کر دیگر نیٹو اتحادیوں کو بھی تشویش میں ڈال دیا ہے۔ امریکی صدر اور دیگر حکومتی عہدیدار کہہ چکے ہیں کہ وہ جلد ہی ترکی پر پابندیاں عائد کریں گے۔

No comments.

Leave a Reply