امریکا کے بعد برطانیہ اور ایران کے درمیان کشیدگی میں اضافہ

ایران نے خلیج میں برطانوی ٹینکر 'اسٹینا امپیرو' قبضے میں لے لیا

ایران نے خلیج میں برطانوی ٹینکر ‘اسٹینا امپیرو’ قبضے میں لے لیا

 نیوز ٹائم

برطانیہ اور ایران کے درمیان کشیدگی مزید بڑھنے لگی۔ ایران نے برطانوی آئل ٹینکر قبضے میں لے لیا۔ جرمنی اور فرانس نے ایرانی اقدام کی مذمت کی۔ برطانوی وزیرِ خارجہ نے جہاز نہ چھوڑنے کی صورت میں ایران کو سنگین نتائج کی دھمکی دے ڈالی۔ ایران نے خلیج میں برطانوی ٹینکر ‘اسٹینا امپیرو’ قبضے میں لے لیا۔ واقعے کی ویڈیو بھی جاری کر دی۔ برطانیہ نے خلیج میں اپنے آئل ٹینکر کو قبضہ میں لینے کے ایران کے اقدام کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے گہری تشویش ظاہر کی ہے۔

 برطانوی وزیرِ خارجہ جیرمی ہنٹ نے کہا کہ ایران کا یہ اقدام سمندری حدود کی بین الاقوامی آزادی کے لیے کھلا چیلنج ہے۔ جیرمی ہنٹ نے خلیج میں ایران کی جانب سے قبضے میں لیے گئے اپنے ٹینکر کی واپسی کا بھی مطالبہ کیا۔ ادھر ایران نے کہا ہے کہ بحری جہاز بین الاقوامی سمندری قوانین کے خلاف ورزی کر رہے تھے۔ ایران کا یہ اقدام 4 جولائی سے جبرالٹر کی بندرگاہ پر لنگر انداز ایرانی آئل ٹینکر ‘گریس۔ 1 کو مزید 30 دن تک ساحل چھوڑنے سے روکنے کے بعد سامنے آیا،  جسے برطانوی بحریہ نے شام جاتے ہوئے برطانوی کالونی جبرالٹر کے علاقے سے قبضے میں لیا تھا۔

No comments.

Leave a Reply