اسرائیل نے مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی گھروں کو مسمار کردیا

اسرائیل نے مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی گھروں کو مسمار کردیا

اسرائیل نے مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی گھروں کو مسمار کردیا

اسرائیل نے مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی گھروں کو مسمار کردیا

بیت المقدس ۔۔۔ نیوز ٹائم

فلسطینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ وہ عالمی فوج داری عدالت میں فلسطین میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں مکانات کی مسماری کے ظالمانہ اقدامات کی عالمی تحقیقات کے لیے کوششیں کر رہی ہے۔ العربیہ کے مطابق فلسطینی وزارتِ خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوب مشرقی بیت المقدس کے علاقے صور باھر میں فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری کے اسرائیلی فیصلے پر عملدرآمد روکنے کے لیے تل ابیب پر مختلف اطراف سے دبائو ڈالا جا رہا ہے۔ اس ضمن میں فلسطین نے عالمی عدالت انصاف سے بھی رابطہ کیا ہے۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ صور باھر کے متاثرہ فلسطینیوں اور گھروں کی مسماری کے خطرے کا سامنا کرنے والے شہریوں نے اسرائیلی سپریم کورٹ میں اپیل کی تھی جسے مسترد کر دیا گیا ہے۔ صہیونی ریاست کی عدالت کی طرف سے صور باھر کی وادی الحمص کالونی میں فلسطینیوں کے 16 گھروں کی مسماری روکنے کی درخواست دی گئی تھی۔ اس کالونی میں فلسطینی گھروں کی تعداد ایک سو سے زاید ہے۔

وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے عدالتی نظام نے ثابت کیا ہے کہ وہ صہیونی استعماری نظام کا ایک حصہ ہے جو انصاف اور قانون نہیں بلکہ صہیونی ریاست کے جرائم کو تحفظ دینے کے لیے قائم کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ بیت المقدس اور اس کے مضافات سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی اور ان کے مکانات کی مسماری کے پیچھے اصل سازش واضح ہے۔ اسرائیل، بیت المقدس میں فلسطینیوں پر عرصہ حیات تنگ کر کے انہیں وہاں سے نکلنے پر مجبور کر رہا ہے۔ فلسطینی حکومت نے بیت المقدس اور فلسطین کے دوسرے علاقوں میں مکانات مسماری کے نسل پرستانہ صہیونی طرز عمل پر عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی کی بھی شدید مذمت کی اور مکانات مسماری کو جنیوا معاہدے کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔

خیال رہے کہ اسرائیلی حکام نے بیت المقدس میں صور باھر کے مقام پر فلسطینیوں کے 16 مکانات کو غیر قانونی قرار دے کر انہیں مسمار کرنے کا حکم دیا ہے۔ فلسطینیوں نے مکانات مسماری روکنے کے لیے اسرائیلی سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا مگر عدالت نے بھی ان کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ عدالتی فیصلہ آنے کے بعد اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے کل اتوار کو وادی حمص کالونی کا گھیرا کیا۔

No comments.

Leave a Reply