عمران، ٹرمپ فیصلہ کن مذاکرات آج ہوں گے، صدر عالمی بینک، ایکٹنگ ایم ڈی IMF سے ملاقاتیں

عمران، ٹرمپ فیصلہ کن مذاکرات آج ہوں گے

عمران، ٹرمپ فیصلہ کن مذاکرات آج ہوں گے

عمران، ٹرمپ فیصلہ کن مذاکرات آج ہوں گے

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

وزیر اعظم عمران خان کے تین روزہ دورہ امریکا کی باضابطہ مصروفیات کا آغاز اتوار سے ہو گیا عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان فیصلہ کن مذاکرات آج وائٹ ہائوس میں ہوں گے عمران خان آج وائٹ ہائوس کا 3 گھنٹے کا دورہ کریں گے جس میں ان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ون آن ون ملاقات دو دیگر نشستیں اور امریکی صدر کی ٹیم کے ساتھ ظہرانہ شامل ہے اس کے علاوہ وزیر اعظم نے پاکستانی سفارتخانے میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈز (آئی ایم ایف) کے وفد سے ملاقات بھی کی۔ اس وفد کی قیادت آئی ایم ایف کے قائم مقام منیجنگ ڈائریکٹر ڈیوڈ لپٹن کر رہے تھے  ملاقات میں آئی ایم ایف کے 6 ارب 20 ڈالر کے مالیاتی پیکج کے حوالے سے دونوں فریقین کی طرف سے کیے جانے والے اقدامات پر بات چیت کی جائے گی  بعد ازاں وزیر اعظم نے صدر عالمی بینک سے بھی ملاقات کریں گے عمران خان نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب امریکا میں عظیم الشان جلسے کے دوران پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کیا۔ ملک کی تاریخ میں کسی بھی وزیر اعظم کا یہ پہلا جلسہ ہے۔

No comments.

Leave a Reply