نومنتخب برطانوی وزیر اعظم کا تعلق پاکستان سے نکل آیا

برطانوی وزیر اعظم بورس جونسن کی سابق اہلیہ مرینہ ویلر

برطانوی وزیر اعظم بورس جونسن کی سابق اہلیہ مرینہ ویلر

لندن ۔۔۔ نیوز ٹائم

نومنتخب برطانوی وزیر اعظم کا تعلق پاکستان کے علاقے سرگودھا سے نکل آیا، برطانوی وزیر اعظم بورس جونسن کی سابق اہلیہ مرینہ ویلر کا تعلق پاکستان سے ہے، ان کے آبائواجداد پاکستان کے علاقے سرگودھا سے تعلق رکھتے تھے۔ رپورٹ کے مطابق برطانوی ویزر اعظم کی سابق اہلیہ مرینہ ویلر کچھ عرصہ پہلے پاکستان کا دورہ بھی کر چکی ہیں۔  مرینہ ویلر کے خاندان کا تعلق صوبہ پنجاب کے شہر سرگودھا سے تھا جو برصغیر کی تقسیم کے بعد اپنا آبائی شہر چھوڑ کر برطانیہ چلے گئے تھے۔ واضح رہے کہ مرینہ ویلر کی والدہ دیپ کور سرگودھا میں پیدا ہوئیں تھیں۔  جبکہ مرینہ ویلر اپنی والدہ کی خواہش پر اپنے آبائواجداد کی تاریخ مرتب کر کے کتاب لکھنے کے لئے کچھ عرصہ قبل سرگودھا بھی آئی تھیں۔

No comments.

Leave a Reply