امریکی انٹیلی جنس سربراہ نے اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے

امریکی انٹیلی جنس کے سربراہ ڈین کوٹس

امریکی انٹیلی جنس کے سربراہ ڈین کوٹس

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ جاری اختلافات کی وجہ سے امریکی انٹیلی جنس کے سربراہ اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ انٹیلی جنس کے موجودہ چیف ڈین کوٹس اگلے ماہ سے اپنے عہدے پہ کام نہیں کریں گے کیونکہ انہیں تبدیل کیا گیا ہے اور ان کی جگہ کانگریس کے رکن جان ریٹکلف کو نیا انٹیلی جنس چیف مقرر کیا گیا ہے۔ دوسری جانب صدر ٹرمپ اور انٹیلی جنس چیف کے درمیان روس اور شمالی کوریا کے معاملے پر اختلافات تھے جبکہ ڈین کوٹس کے دور میں ان کی کارروائیوں کو امریکی صدر کی جانب سے مسلسل متضاد قرار دیا گیا اور صدر ٹرمپ انٹیلی جنسی ایجنسیوں پر تنقید کرتے رہے جس کی وجہ سے انٹیلی جنس چیف ڈین کوٹس نے اپنا استعفیٰ صدر ٹرمپ کو بجھوا دیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی وزیر دفاع جیمس میٹس اور وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن بھی ٹرمپ سے اختلافات کے بعد اپنے عہدے چھوڑ چکے ہیں۔

No comments.

Leave a Reply