ڈونلڈ ٹرمپ انتخابات سے قبل افغانستان سے فوجی انخلا کے خواہاں، سیکریٹری آف اسٹیٹ مائیک پومپیو

امریکا کے سیکریٹری آف اسٹیٹ مائیک پومپیو

امریکا کے سیکریٹری آف اسٹیٹ مائیک پومپیو

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے سیکریٹری آف اسٹیٹ مائیک پومپیو کو 2020 ء کے انتخابات سے قبل افغانستان سے امریکی افواج کی تعداد میں کمی کے احکامات دے دیے۔ ایک رپورٹ کے مطابق مائیک پومپیو نے اکانومک کلب آف واشنگٹن میں امریکی افواج کے افغانستان سے انخلا کے سوال کے جواب میں بتایا کہ مجھے یہ احکامات صدر سے خود ملے ہے، وہ کبھی نہ ختم ہونے والی جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں اور فوجی انخلا کر رہے ہیں۔ ان کی یہ رائے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستانی وزیر اعظم عمران خان سے وائٹ ہائوس میں ملاقات کے بعد سامنے آئے جس میں دونوں رہنمائوں نے افغانستان سے فوجی انخلا کے لیے ماحول پیدا کرنے پر رضامندی کا اظہار کیا تھا۔

مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ واشنگٹن کا تمام افغانیوں کے لیے واضح پیغام ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ وہ اپنا ملک واپس لیں۔ انہوں نے کہا کہ فوجی انخلا کے بارے میں ڈونلڈ ٹرمپ سمجھتے ہیں کہ ان کے بطور امریکی صدر کارکردگی اس سے جڑی ہے۔ سیکریٹری کا کہنا تھا کہ فوجی انخلا پر تحفظات صرف امریکا کو ہی نہیں بلکہ یورپ اور دنیا بھر کے کئی ممالک کی افغانستان میں افواج موجود ہیں اور ہمیں امید ہے کہ خطے میں فورسز کی ضرورت کم ہو گئی ہے۔ افغانستان میں امریکا کی موجودگی کی ضرورت میں کمی کی وجہ کارکردگی کے حوالے سے سوال کے جواب میں مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ حقیقی کارکردگی، میں وقت نہیں گنواتا، میں دور اندیش ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم صرف طالبان سے مذاکرات نہیں کر رہے بلکہ حقیقت یہ ہے کہ ہم تمام افغانیوں سے بات کر رہے ہیں، صدر اشرف غنی، ان سے میری جمعے کی صبح ہی بات ہوئی، میں اپوزیشن سے بھی بات کر رہا ہوں اور ہم طالبان حکام سے بھی بات کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے افغانستان کے لیے چیف مذاکرات کار، زلمے خلیل زاد پورے افغانستان میں کام کر رہے ہیں، انہوں نے مختلف لوگوں سے ملاقات کی ہے جن میں این جی اوز اور خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والے گروہ بھی شامل ہیں۔ مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ وہ اپنا ملک واپس لیں اور ہم چاہتے کہ جو ہمارے لیے اربوں ڈالر کے اخراجات اور جو امریکا کے لیے لڑنے والے آپ کے بچوں کے بڑے خدشات کا باعث بنتا ہے اس کا خاتمہ کریں۔

No comments.

Leave a Reply