بھارت کی سابق وزیر خارجہ سشما سوراج انتقال کر گئیں

بھارت کی سابق  وزیر خارجہ سشما سوراج

بھارت کی سابق وزیر خارجہ سشما سوراج

نئی دہلی ۔۔۔ نیوز ٹائم

بھارت کی سابق  وزیر خارجہ سشما سوراج دل کا دورہ پڑنے کے باعث چل بسیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کی سینیئر رہنما 67 سالہ سشما سوراج کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔  سشما سوراج کو دل میں تکلیف کے باعث ایمز ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ (آئی سی یو) میں رکھا گیا تاہم وہ دوران علاج انتقال کر گئیں۔ سابقہ بھارتی وزیر خارجہ نے اپنی طبیعت کی ناسازی کے باعث 2019 ء میں ہونے والے لوک سبھا کے انتخابات میں حصہ نہیں لیا تھا۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے سشما سوراج  کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی سیاست کا ایک شاندار باب ختم ہوا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے ایک ایسے رہنما سے محروم ہو گیا جس نے اپنی زندگی عوامی خدمت اور غریب عوام کے لیے وقف کر دی تھی۔

Narendra Modi

@narendramodi

 A glorious chapter in Indian politics comes to an end. India grieves the demise of a remarkable leader who devoted her life to public service and bettering lives of the poor. Sushma Swaraj Ji was one of her kind, who was a source of inspiration for crores of people.

113K

11:06 PM – Aug 6, 2019

Twitter Ads info and privacy

34.2K people are talking about this

سشما سوراج 14 فروری 1952 ء کو بھارت کی ریاست ہریانہ میں پیدا ہوئی تھیں۔  انہوں نے ابتدائی تعلیم ہریانہ میں ہی حاصل کی جبکہ چندی گڑھ میں واقع پنجاب یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری حاصل کی۔ 1973 میں وہ بھارتی سپریم کورٹ میں وکیل کی حیثیت سے رجسٹرڈ ہوئیں۔ وہ نریندر مودی کے گزشتہ دور حکومت میں 5 سال تک وزیر خارجہ رہیں۔ سشما سوراج کو بھارت میں اندرا گاندھی کے بعد دوسری خاتون وزیر خارجہ ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔  وہ 7 مرتبہ رکن پارلیمان منتخب ہوئیں جبکہ 1977ء میں 25 سال کی عمر میں سشما سوراج ہریانہ کی تاریخ میں سب سے کمسن وزیر بنیں۔ اس کے علاوہ سشما سوراج دہلی کی وزیر اعلی بھی رہ چکی ہیں۔

No comments.

Leave a Reply