ڈالر مزید سستا ہو گیا، انٹر بینک میں ڈالر 158.45

انٹر بینک میں ڈالر 158.45 روپے کا ہو گیا ہے

انٹر بینک میں ڈالر 158.45 روپے کا ہو گیا ہے

کراچی ۔۔۔ نیوز ٹائم

رواں ہفتے ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے، انٹر بینک میں ڈالر 158.45 روپے کا ہو گیا ہے۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں 20 پیسے سستا ہونے کے بعد  ڈالر کی قیمت 158.60 سے کم ہو کر 158.40 روپے ہو گئی ہے۔دیگر کرنسیوں کی بات کریں تو یورو 176.50 روپے، پائونڈ 192.50 روپے جاپانی ین 1.48 روپے، اماراتی درہم 42.75 اور سعودی ریال 41.70 روپے میں فروخت کیا جا رہا۔ گزشتہ روز بھی ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی گئی تھی۔ انٹر بینک میں ڈالر158.65  روپے  میں فروخت ہوتا رہا۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر مزید 28 پیسے سستا ہوا جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 158.93 روپے  سے کم ہو کر 158.65  روپے  پر پہنچ گئی تھی۔ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں 20 پیسے کی کمی ہوئی تھی۔ ڈالر کی قیمت میں کمی کے حوالے سے ماہرین نے بتایا کہ عید الضحی پر بیرون ملک سے پاکستانیوں کے ڈالر بھیجنے کی وجہ سے روپے کی قدر میں بہتری نظر آ رہی ہے اور روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت گر رہی ہے۔

No comments.

Leave a Reply