ٹرمپ کا دنیا کا سب سے بڑا جزیرہ گرین لینڈ ڈنمارک سے خریدنے کا منصوبہ

ٹرمپ کا دنیا کا سب سے بڑا جزیرہ گرین لینڈ ڈنمارک سے خریدنے کا منصوبہ

ٹرمپ کا دنیا کا سب سے بڑا جزیرہ گرین لینڈ ڈنمارک سے خریدنے کا منصوبہ

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا کے سب سے بڑے جزیرے گرین لینڈ کو ڈنمارک سے خریدنے کا منصوبہ پیش کر کے سب کو حیران کر دیا، دوسری جانب گرین لینڈ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ منصوبے کو  مسترد کر دیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خودمختار ڈینش علاقے گرین لینڈ کو خریدنے کا منصوبہ اپنے مشیران کے ساتھ ایک عشائیے میں پیش کیا۔ رپورٹس کے مطابق عشائیے کے دوران صدر ٹرمپ اپنے مشیروں سے گرین لینڈ کے قدرتی وسائل اور جغرافیائی اہمیت پر گفتگو کر رہے تھے  کہ اچانک انہوں نے اپنے مشیروں سے پوچھا کہ کیا امریکا۔ گرین لینڈ کا کنٹرول حاصل کر سکتا ہے؟ پھر ٹرمپ نے وائٹ ہائوس کے قانونی ماہرین سے کہا کہ وہ اس معاملے پر کام کریں۔

رپورٹس کے مطابق ٹرمپ کے بعض مشیروں نے اس خیال سے اتفاق بھی کیا تاہم دیگر نے اسے دیوانے کا خواب قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔ ممکنہ طور پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قدرتی وسائل، معدنیات (کوئلہ، تانبا، لوہا، زنک) اور جغرافیائی اہمیت کی وجہ سے گرین لینڈ میں دلچسپی ہے۔ اس معاملے سے واقف دو افراد نے امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کو بتایا کہ صدر ٹرمپ گرین لینڈ کے محل وقوع اور نیشنل سیکیورٹی کے حوالے سے  اس کی اہمیت کی وجہ سے بھی گرین لینڈ میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ امریکا سرد جنگ کے دور سے ہی گرین لینڈ میں اپنا ریڈار بیس قائم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ منصوبے کو گرین لینڈ نے یہ کہہ کر مسترد کر دیا ہے کہ ”گرین لینڈ برائے فروخت نہیں”۔ گرین لینڈ کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ”گرین لینڈ قدرتی وسائل اور معدنیات سے مالامال ہے،  تجارت کے لیے ہمارے دروازے کھلے ہیں لیکن ہم برائے فروخت نہیں”۔ دوسری جانب ڈنمارک کے سیاستدانوں نے بھی ٹرمپ کے اس منصوبے کو مضحکہ خیز قرار دیا ہے۔

No comments.

Leave a Reply