انڈونیشیا کے صدر نے دارالحکومت منتقلی کی باضابطہ تجویز پیش کر دی

انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو

انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو

جکارتہ ۔۔۔ نیوز ٹائم

انڈونیشیا کے صدر Joko Widodo نے ملکی دارالحکومت کو گنجان آباد جکارتہ سے جزیرہ Kalimantan, Borneo علاقے میں منتقل کرنے کی باضابطہ تجویز پیش کر دی ہے۔ انڈونیشیا کے صدر Joko Widodo نے جمعے کے روز پارلیمان سے خطاب میں دارالحکومت کو مذکورہ جزیرے منتقل کرنے کی تجویز کی حمایت کرنے کی درخواست کی۔ Kalimantan ملک کے تقریبا وسط میں واقع ہے۔ تاہم انہوں نے جزیرے کے کسی مخصوص جگہ کا نام نہیں بتایا۔ انڈونیشیا کی حکومت نے دارالحکومت Java Island سے باہر منتقل کرنے کا اپریل میں فیصلہ کیا تھا، اور امیدوار مقامات کا انتخاب کیا جا رہا تھا۔ جکارتہ اور ملحقہ علاقوں کی آبادی 3 کروڑ سے تجاوزکر گئی ہے۔ شہر کی آبادی میں بے انتہا اضافے اور ٹریفک کے ہجوم نے سنگین مسائل کی صورت اختیار کر لی ہے۔

No comments.

Leave a Reply