سمندری طوفان کروسا شمالی جاپان کی جانب گامزن

جاپان کے شمالی علاقے سمندری طوفان کروسا کی زد میں ہیں

جاپان کے شمالی علاقے سمندری طوفان کروسا کی زد میں ہیں

ٹوکیو ۔۔۔ نیوز ٹائم

جاپان کے شمالی علاقے سمندری طوفان کروسا کی زد میں ہیں جس کی وجہ سے شمالی جاپان میں ہفتے کے روز تک شدید بارشوں کا امکان ہے۔ سمندری طوفان کروسا کے مغربی جاپان سے ٹکرانے اور شمال کی جانب بڑھنے کی وجہ سے ملک بھر میں شدید بارشیں ہوئی ہیں اور دریائوں میں طغیانی کی صورتحال ہے۔ طوفان کی وجہ سے 2 افراد ہلاک اور کم از کم 49 زخمی ہوئے ہیں۔ گیفو شہر کے ناگارا دریا میں 20 سیاحوں کی گنجائش والی 4 کشتیاں بہہ گئیں یا انہیں نقصان پہنچا۔  جمعے کے روز تمام سیاحتی پروگرام منسوخ کر دیے گئے۔ بالائی علاقوں میں شدید بارش کی وجہ سے دریا کا پانی کناروں سے باہر آ گیا۔ طوفان کی وجہ سے موسم گرما کی چھٹیوں کے عروج کے دوران ذرائع نقل و حمل شدید متاثر ہوئے ہیں۔ ائیر لائنز نے جمعے کے روز اندرون ملک کی تقریباً 50 پروازیں منسوخ کر دیں۔ ایک مسافر کا کہنا تھا کہ وہ خوفزدہ تھا کہ طیارہ لینڈ نہیں کر سکے گا کیونکہ ہوا بہت تیز تھی۔ لیکن مجھے خوشی ہے کہ میں باحفاظت واپس گھر پہنچ گیا ہوں۔ ہفتے کی شام تک 24 گھنٹوں کے دورانیے میں ہوکائیدو میں 200 ملی میٹر اور توہوکو علاقے میں 150 ملی میٹر بارش متوقع ہے۔

No comments.

Leave a Reply