جاپان میں مٹی کا تودہ گرنے سے 36 افراد ہلاک

جاپان کے مغربی شہر ہیرو شیما کے نواح میں مٹی کا تودہ گرنے سے 36 افراد ہلاک ہو گئے

جاپان کے مغربی شہر ہیرو شیما کے نواح میں مٹی کا تودہ گرنے سے 36 افراد ہلاک ہو گئے

ٹوکیو ۔۔۔ نیوز ٹائم

جاپان کے مغربی شہر ہیرو شیما کے نواح میں مٹی کا تودہ گرنے سے 36 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 10 تا حال لا پتہ ہیں۔ پولیس کے مطابق شدید بارشیں مٹی کا تودہ گرنے کا باعث بنیں۔ ایک مقامی شخص نے بتایا کہ رات بھر بارش اور گرج چمک ہوتی رہی اور یہ سب اتنا شدید تھا کہ میں گھر سے باہر جانے سے ڈرتا رہا۔ میں نے اپنی زندگی میں ایسی بارش کبھی نہیں دیکھی۔ علاقے میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں جن میں ہیلی کاپٹر بھی حصہ لے رہے ہیں اور مٹی کے تودے کی زد میں آنے والے علاقے سے لوگوں کو نکالا جا رہا ہے۔ تودے سے نکالی گئی لاشوں میں دس اور گیارہ سال کے دو بھائیوں کی لاشیں بھی شامل ہیں۔ حکام کے مطابق علاقے میں ہونے والی شدید بارشوں کی وجہ سے زمین اس حد تک نرم ہو چکی تھی کہ یہ اپنی جگہ سے سرک گئی۔ ٹی وی پر دکھائے جانے والے مناظر میں  امدادی کارکن ملبے تلے دبے زندہ افراد کی تلاش کر رہے ہیں۔ علاقے میں 24 گھنٹوں کے دوران 24 ملی میٹر بارش ہوئی جو کہ عام طور پر یہاں ایک ماہ میں ہوتی ہے۔ محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ مٹی کے مزید تودے گر سکتے ہیں۔

No comments.

Leave a Reply