حوثی باغیوں کا بچوں کو بھرتی کرنے، مختلف جگہوں کو دھماکوں سے اڑانے کا اعتراف

یمنی فوج کے پانچویں فوجی زون کے میڈیا سنٹر نے کچھ قیدیوں کے اعترافی بیانات کی ویڈیو نشر کی

یمنی فوج کے پانچویں فوجی زون کے میڈیا سنٹر نے کچھ قیدیوں کے اعترافی بیانات کی ویڈیو نشر کی

صنعا۔۔۔ نیوز ٹائم

یمن کی سرکاری فوج کے ہاتھوں ملک کے شمالی علاقے حج میں آپریشن کے دوران پکڑے گئے حوثی ملیشیا کے متعدد قیدیوں نے ملیشیا کی کچھ بدعنوانیوں کا انکشاف کیا ہے۔ جمعرات کے روز یمنی فوج کے پانچویں فوجی زون کے میڈیا سنٹر نے کچھ قیدیوں کے اعترافی بیانات کی ویڈیو نشر کی جس میں حوثی ملیشیا کے جرائم خاص طور پر بچوں کی بھرتی اور گھروں اور اسکولوں کو دھماکوں سے اڑانے کے اعترافات شامل ہیں۔  حوثیوں میں بھرتی ہونے والے بچے، Yahya Mohammad al-Zuhaf نے بتایا کہ حوثی ملیشیا نے حوثی باغی گروپ کے موسم گرما کے مراکز میں ثقافتی کورس کے بعد اسے حرض کے محاذ سے بھرتی کیا۔ 17 سالہ Yahya Mohammad al-Zuhaf نے مزید کہا کہ سالانہ اسکول کی چھٹی کے دوران حوثی ملیشیا بچوں کو محاذوں پر لے جاتی اور انہیں عسکری تربیت دی جاتی۔ یمن کے تعلیمی ذرائع کے مطابق جولائی کے شروع میں حوثی نے صنعا اور اس کے زیر اقتدار علاقوں میں بچوں اور نوعمروں کے لئے 88  سمر مراکز قائم کیے،  تاکہ ان کے ذہنوں میں فرقہ وارانہ نظریات واضح کرنے کے بعد انہیں جنگی محاذوں پر لے جایا جائے۔ یمنی فوج نے سرحدی شہر حرض کے نواح میں اپنی فوجی کارروائیوں کے دوران حوثی ملیشیا کے 23 ارکان کو گرفتار کر لیا اور متعدد فارم ہائوسز اور دیہاتوں کو آزاد کرا لیا۔

No comments.

Leave a Reply