پاکستان میں 6ستمبر کو یوم دفاع اور یکجہتی کشمیر کے طور پر منایا جائے گا

پاکستان میں 6ستمبر کو یوم دفاع اور یکجہتی کشمیر کے طور پر منایا جائے گا

پاکستان میں 6ستمبر کو یوم دفاع اور یکجہتی کشمیر کے طور پر منایا جائے گا

اسلام آباد ۔۔۔ نیوز ٹائم

ملک بھرمیں آج 6 ستمبر کو یوم دفاع پاکستان اور کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے طور پر منایا جائے گا۔ وزیر اعظم عمران خان نے یوم دفاع پر ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منانے کی ہدایت دی ہے جس کے بعد اب سرکاری اداروں اور صوبائی دارالحکومتوں میں یوم دفاع اور کشمیر پر مختلف تقریبات منعقد ہوں گی۔  مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب ہو گی، پاکستان رینجرز پنجاب کا دستہ سلامی دے گا اور گارڈز کی ذمہ داری سنبھالے گا،  میانی صاحب قبرستان میں میجر شبیر شریف شہید کی قبر پر پھول چڑھائے جائیں گے اور فاتحہ خوانی ہو گی، پاک فوج کے جوان سلامی دیں گے۔ برکی علاقہ میں میجر عزیز بھٹی شہید، باٹا پور اور مناواں میں 1965ء کی جنگ میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فوج کے شہدا کی یادگاروں پر حکومتی،  فوجی شخصیات اور عام شہریوں کی طرف سے پھول چڑھائے جائیں گے اور فاتحہ خوانی ہو گی۔ پاکستان ائیر فورس کے زیر اہتمام ائیر بیس لاہور میں پاک فضائیہ کے زیر استعمال جنگی طیاروں اور دیگر ساز و سامان کی نمائش ہو گی جبکہ ائیر فورس کے جدید طیارے فلائی مارچ کریں گے۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ یوم دفاع کے ساتھ یوم یکجہتی  کشمیر منایا جائے گا،  وزیر اعظم نے کہا ہے کہ صوبائی دارالحکومتوں میں خصوصی تقریبات منعقد کی جائیں جس میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا جائے جبکہ پاکستان بھر کے عوام یوم دفاع پر شہدا کے خاندانوں کے پاس پہنچیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیر اعظم یوم دفاع کشمیری شہدا کے ساتھ منانے کے لیے کل آزاد کشمیر کے صدر مقام مظفرآباد جائیں گے جہاں وزیر اعظم کشمیری شہدا کی یاد میں تقریب سے خطاب کریں گے۔

No comments.

Leave a Reply