پی ٹی آئی حکومت کا چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

چیف الیکشن کمشنر سردار رضا

چیف الیکشن کمشنر سردار رضا

اسلام آباد ۔۔۔ نیوز ٹائم

حکومت نے سندھ اور بلوچستان کے اراکین سے حلف نہ لینے پر چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔  ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے مقرر دو نئے الیکشن کمیشن اراکین سے حلف نہ لینے پر چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔  حکومت نے سپریم جوڈیشل کونسل میں سردار رضا خان کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کیلئے قانونی مشاورت مکمل کر لی ہے۔ حکومت کا موقف ہے کہ چیف الیکشن کمشنر نے سندھ اور بلوچستان کے اراکین سے حلف لینے سے انکار کیا، حکومت کی جانب سے مقرر اراکین سے حلف نہ لینا آئین کی خلاف ورزی ہے، جس کے بعد سردار رضا چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کیلئے موزوں نہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی ریفرنس میں سردار رضا کو چیف الیکشن کمشنر کے عہدے سے ہٹانے کی استدعا کی جائے گی۔

No comments.

Leave a Reply