پی ٹی آئی کا آصف علی زرداری، نوازشریف کے امریکی دوروں کے اخراجات کی تفصیلات جاری

پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے تین سیاسی جماعتوں پاکستان تحریک انصاف، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے قائدین کی جانب سے امریکی دورے پر آنے والے اخراجات کی تفصیلات جاری کر دیں

پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے تین سیاسی جماعتوں پاکستان تحریک انصاف، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے قائدین کی جانب سے امریکی دورے پر آنے والے اخراجات کی تفصیلات جاری کر دیں

اسلام آباد ۔۔۔ نیوز ٹائم

پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے تین سیاسی جماعتوں پاکستان تحریک انصاف، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے قائدین کی جانب سے امریکی دورے پر آنے والے اخراجات کی تفصیلات جاری کر دیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹر شائع کرتے ہوئے مخالف سیاسی جماعتوں کے قائدین پر الزام لگایا  کہ آصف علی زرداری اور نواز شریف کی حکومتیں ایک جانب قوم کی پشت پر قرضوں کا بوجھ بڑھ رہی تھیں تو دوسری جانب نہایت بے شرمی سے ٹیکس گزاروں کا پیسہ اپنی عیاشیوں پر لٹا رہی تھیں۔ ساتھ ہی انہوں نے ایک پوسٹر شیئر کیا جس پر واشنگٹن دوروں سے متعلق اخراجات کا موازنہ تھا۔ انہوں نے دعوی کیا کہ آصف علی زرداری کے 2009 ء میں واشنگٹن کے دورے پر قومی خزانے سے 7 لاکھ 52 ہزار 688 ڈالر خرچ کیے گئے۔

سیف اللہ خان نیازی نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے متعلق دعوی کیا کہ انہوں کے 2013ء میں واشنگٹن کے دورے پر 5 لاکھ 49 ہزار 859 ڈالر اخراجات آئے۔ انہوں نے بتایا کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے بطور وزیر اعظم 2019ء میں واشنگٹن کا دورہ کیا جس پر صرف 67 ہزار 180 ڈالر قومی خزانے سے خرچ ہوئے۔ تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر نے آصف علی زداری، نواز شریف، شاہد خاقان عباسی اور عمران خان کی جانب سے امریکی شہر نیو یارک کے دوروں سے متعلق اخراجات کا تقابل بھی پیش کیا۔

انہوں نے بتایا کہ پی پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے 2012 ء میں نیو یارک کے سرکاری دورے پر 13 لاکھ 9 ہزار 620 ڈالر قومی خزانے سے خرچ کیے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ کے دونوں رہنمائوں نواز شریف نے 2016ء اور شاہد خاقان عباسی نے 2017ء میں نیو یارک کے دورے پر بالتریب 11 لاکھ 113 ہزار 142 ڈالر اور 7 لاکھ 5 ہزار 19 ڈالر خرچ کیے۔ انہوں نے بتایا کہ عمران خان کے رواں برس نیو یارک کے دورے پر اندازا 1 لاکھ 62 ہزار 578 ڈالر خرچ ہوئے۔

No comments.

Leave a Reply