برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ شہزادی کیٹ میڈلٹن کے دورہ پاکستان کی تیاریاں شروع

برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ شہزادی کیٹ میڈلٹن

برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ شہزادی کیٹ میڈلٹن

لندن ۔۔۔ نیوز ٹائم

برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ شہزادی کیٹ میڈلٹن کے دورہ پاکستان کی تیاریاں شروع کر دی گئیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق انسداد دہشت گردی سیل کے تربیت یافتہ ماہر افسر جلد پاکستان روانہ ہوں گے جو شاہی جوڑے کے دورہ پاکستان کے دوران سیکیورٹی انتظامات اور مقامات کا جائزہ لیں گے۔ ماہرین اپنے دورے کے دوران برٹش ہائی کمیشن میں قیام کریں گے جبکہ پاکستان میں سیکیورٹی افسران اور وزارت داخلہ کے اعلی حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ جس میں سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ اور ردوبدل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ماہرین برطانیہ واپس پہنچ کر اپنی رپورٹ حکام کو پیش کریں گے جس کے بعد شاہی جوڑے کی پاکستان روانگی کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ شاہی جوڑے نے رواں سال کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ شہزادہ ولیم ملکہ برطانیہ کے پوتے اور شہزادہ چارلس اور لیڈی ڈیانا کے بڑے بیٹے ہیں۔ سال 2006 ء کے بعد برطانیہ کے شاہی خاندان کے کسی رکن کا پاکستان کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہو گا۔

No comments.

Leave a Reply