یورپی پارلیمنٹ میں 12 برس بعد مسئلہ کشمیر زیر بحث

یورپی پارلیمنٹ میں 12 برس بعد مسئلہ کشمیر زیر بحث

یورپی پارلیمنٹ میں 12 برس بعد مسئلہ کشمیر زیر بحث

سٹراسبرگ ۔۔۔ نیوز ٹائم

یورپی پارلیمنٹ میں کشمیر کی صورتحال پر اجلاس منعقد ہوا جس میں 12 سال بعد مسئلہ کشمیر پر بحث کی گئی۔ یورپی یونین کے جنیوا میں ہونے والے اجلاس میں انسانی حقوق کونسل کی قرارداد کا جائزہ لیا گیا اور کہا گیا کہ مقبوضہ کشمیر میں صورتحال انتہائی نازک ہے۔ وزیر یورپی یونین Tytti Tuppurainenنے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی المیہ پیدا ہو چکا ہے، جنوبی ایشیا میں علاقائی تعاون آج سب سے زیادہ اہم ہے، کشمیر کے مسئلے کا حل کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق چاہتے ہیں۔ وزیر یورپی یونین Karmenu Vella نے کہا کہ یورپی یونین کی طرف سے مسئلہ کشمیر پر گفتگو اہم ہے۔ یورپی وزیر مسز Hannah Brenton نے کہا کہ 5 اگست کو بھارت نے مقبوضہ وادی کی حیثیت تبدیل کرنے کی کوشش کی،  بھارت کے اس اقدام نے وادی کی صورتحال انتہائی خراب کر دی، مقبوضہ وادی میں مواصلاتی نظام مسلسل منقطع ہے۔ یورپی وزیر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی رپورٹس آ رہی ہیں، مقبوضہ وادی میں مواصلاتی رابطے اور موبائل سروس منقطع ہے، بھارت سے کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق آزادی دینے کا مطالبہ کرتے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں 70 سال سے تنازع جاری ہے، حق خودارادیت کشمیری عوام کا حق ہے، ہماری ذمہ داری ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال میں بہتری کے لیے کردار ادا کریں۔

No comments.

Leave a Reply