شمالی کوریا کو خوراک کی شدید کمی کا سامنا ہے: اقوام متحدہ

شمالی کوریا میں فصلوں کی پیداوار گزشتہ 5 برسوں کے مقابلے میں کم ترین سطح پر آنے کی توقع ہے اور اسے خوراک کی شدید کمی کا سامنا ہے

شمالی کوریا میں فصلوں کی پیداوار گزشتہ 5 برسوں کے مقابلے میں کم ترین سطح پر آنے کی توقع ہے اور اسے خوراک کی شدید کمی کا سامنا ہے

نیو یارک ۔۔۔ نیوز ٹائم

اقوام متحدہ کا اپنی ایک رپورٹ میں کہنا ہے کہ شمالی کوریا میں فصلوں کی پیداوار گزشتہ 5 برسوں کے مقابلے میں کم ترین سطح پر آنے کی توقع ہے اور اسے خوراک کی شدید کمی کا سامنا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خشک موسم اور ناقص آبپاشی کے نظام کی وجہ سے شمالی کوریا کی آبادی کے تناسب سے اسے 40 فیصد پیداوار میں کمی کا سامنا ہے۔ اقوام متحدہ کی فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن (ایف اے او) کی جمعرات کو جاری ہونے والی تازہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال شمالی کوریا کی چاول اور مکئی کی اہم فصلوں کی کاشت نہیں ہو سکی جس کی وجہ سے ایک کروڑ سے زائد افراد کو فوری طور پر مدد کی ضرورت ہے۔ رپورٹ کے مطابق اپریل کے وسط سے جولائی کے وسط تک کے دورانیے میں مکئی اور چاول کی فصلوں کی کاشت ہوتی ہے۔  تاہم کم بارشوں اور نامناسب نہری سہولیات کے باعث ان فصلوں کی کاشت میں بڑی حد تک کمی واقع ہوئی ہے۔

No comments.

Leave a Reply