ہوسٹن میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا

ہوسٹن میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا

ہوسٹن میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا

ٹیکساس ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہوسٹن میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین میں امریکا میں رہنے والے پاکستانی، کشمیری اور سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے افراد شریک تھے، ہوسٹن کی فضا گو مودی گو  کے نعروں سے گونج اٹھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہوسٹن میں بھارتی وزیر اعظم کے خطاب والے اسٹڈیم کے باہر ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور نریندر مودی مخالف نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے فلک شگاف نعرے لگاتے ہوئے کہا کہ مودی تمہارے دن گنے جا چکے ہیں، تمھارا اقتدار جلد ختم ہو جائے گا۔ مظاہرین کشمیریوں کی آزادی کے حق میں نعرے لگاتے رہے، خاص طور پر کشمیر بنے گا پاکستان ہیوسٹن کی فضا میں گونجتا رہا۔

No comments.

Leave a Reply