پاکستان میں5.8 شدت کا زلزلہ: 26 افراد جاں بحق، 300 سے زائد زخمی

پاکستان میں5.8 شدت کا  زلزلہ: 26  افراد جاں بحق، 300 سے زائد زخمی

پاکستان میں5.8 شدت کا زلزلہ: 26 افراد جاں بحق، 300 سے زائد زخمی

اسلام آباد ۔۔۔ نیوز ٹائم

آزادکشمیر اور پنجاب کے اکثر علاقوں میں منگل کی دوپہر آنے والے زلزلے سے 26 افراد جاں بحق اور 300 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کو پیش کی گئی ابتدائی رپورٹ کے مطابق زلزلے سے جاتلاں، پل منڈی، چیچیاں اور ضلع میر پور کے متعدد علاقوں کو نقصان پہنچا ہے۔ رپورٹ کے مطابق زلزلے سے نہر اپر جہلم میں دو شگاف پڑے جس کا پانی قریبی آبادیوں میں داخل ہو گیا اور جاتلاں کے قریب نہر پر قائم دو پل بھی ناکارہ ہو چکے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق زلزلے سے ایک فوجی اہلکار بھی  ہلاک ہوا ہے۔

DG ISPR

@OfficialDGISPR

COAS directs immediate rescue operation in aid of civil administration for victims of earthquake in AJK. Army troops with aviation and medical support teams dispatched.

26.1K

16:57 – 24 Sep 2019

Twitter Ads information and privacy

8,297 people are talking about this

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوری ریسکیو آپریشن کا حکم دے دیا۔ انہوں نے بتایا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجی دستوں کو آزاد کشمیر میں سول انتظامیہ کی فوری اعانت کا حکم دیا ہے۔ چیئرمین این ڈی ایم اے نے بتایا کہ ہمارے لوگ جہلم میں پہنچ چکے ہیں جبکہ میرپور بھی پہنچ رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز جہلم اور میرپور کا علاقہ تھا، جن علاقوں میں زیادہ نقصان ہوا ہے وہ دور دراز کے علاقے نہیں ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.8 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 10 کلومیٹر زیر زمین تھی۔ زلزلہ پیما مرکز نے مزید بتایا کہ زلزلے کا مرکز جہلم سے پانچ کلومیٹر شمال میں تھا۔ اسلام آباد کے علاوہ لاہور، پشاور، مری، جہلم، کالا باغ، حافظ آباد، چینیوٹ، پری پور اور دیگر علاقوں میں بھی شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ اس کے علاوہ پنڈی بھٹیاں، لالیاں، فیصل آباد، سرگودھا ، منڈی بہاالدین، جڑانوالہ، حاصل پور، شاہپور، سلانوالی، ٹیکسلا، شرقپور شریف، عیسی خیل، وزیرآباد سمیت دیگر کئی علاقوں سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جانے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔  زلزلے کے نتیجے میں لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے۔ پاکستان کے علاوہ نئی دہلی سمیت بھارت میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

 دوسری جانب وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے پی ڈی ایم اے حکام کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔ عثمان بزدار نے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے بارے میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔انہوں نے ہدایت دی ہے کہ سرکاری اور نجی عمارتوں کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ مختلف اضلاع میں زلزلے کے بعد ممکنہ نقصانات کے بارے میں مکمل آگاہی حاصل کی جائے۔عثمان بزدار نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم اے زلزلے کے ممکنہ آفٹر شاکس کے پیش نظر پیشگی اقدامات یقینی بنائیں۔

No comments.

Leave a Reply