اسرائیلی صدر کی نیتن یاہو کو ایک مرتبہ پھر حکومت سازی کی دعوت

اسرائیلی صدر ریووین ریولین اور نامزد وزیر اعظم نیتن یاہو

اسرائیلی صدر ریووین ریولین اور نامزد وزیر اعظم نیتن یاہو

مقبوضہ بیت المقدس ۔۔۔ نیوز ٹائم

اسرائیلی صدر  Reuven Rivlin نے بنیامین نیتن یاہو کو پانچویں مدت کے لیے وزیر اعظم نامزد کر کے ایک مرتبہ پھر نئی حکومت کی تشکیل کی دعوت دی ہے۔ نیتن یاہو کی اپنے سیاسی حریف Benny Gantz کے ساتھ شراکت اقتدار کے فارمولے کے تحت نئی حکومت کی تشکیل کے لیے بات چیت ناکامی سے دوچار ہو گئی ہے۔ ان کی دائیں بازو کی جماعت لیکوڈ گذشتہ ہفتے اسرائیل میں منعقدہ پارلیمانی انتخابات میں کوئی واضح اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہی تھی۔ اب اسرائیلی وزیر اعظم کے لیے کوئی واضح راستہ نہیں ہے اور ان کے 5ویں مدت کے لیے وزیر اعظم بننے کے امکانات روشن نہیں ہیں۔

لیکوڈ پارٹی کے زیر قیادت دائیں بازو اور یہود کی مذہبی جماعتوں کے بلاک کو اب بھی 120 ارکان پر مشتمل پارلیمان میں سادہ اکثریت کے لیے مزید 6 نشستوں کی حمایت درکار ہے۔ اسرائیلی صدر نے بدھ کو ایک براہ راست ٹی وی نشریئے میں نیتن یاہو کو وزیر اعظم نامزد کیا ہے اور انھیں نئی حکومت کی تشکیل کے لیے 28 دن کی مہلت دی ہے۔ اگر وہ اس مدت میں حکومت سازی میں ناکام رہتے ہیں تو انھیں مزید 14 دن کی مہلت بھی مل سکتی ہے۔ اسرائیل کی موجودہ سیاسی صورت حال میں سابق وزیر دفاع Avigdor Lieberman کو بادشاہ گر کا کردار حاصل ہو گیا ہے۔ لائبرمین کے زیر قیادت سیکولر قوم پرست Yisrael Beitenu party نے گذشتہ منگل کے روز منعقدہ پارلیمانی انتخابات میں 8 نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔  ان کی حمایت سے نیتن یاہو ایک مرتبہ پھر وزیر اعظم بن سکتے ہیں  لیکن انھوں نے گذشتہ اتوار کو ایک نیوز کانفرنس میں نیتن یاہو یا Benny Gantz میں سے کسی کی بھی وزارت عظمیٰ کے لیے حمایت نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

لائبرمین اپنی جماعت، نیتن یاہو کی دائیں بازو کی لیکوڈ اور Benny Gantz کی وسطی رجحانات کی حامل بلیو اور وائٹ پر مشتمل قومی اتحاد کی حکومت کی تشکیل پر زور دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ فی الوقت تو نیتن یاہو کی نئی حکومت کی تشکیل کے لیے حمایت نہیں کرتے کیونکہ وہ اسرائیل کے الٹرا آرتھو ڈکس یہود کی جماعتوں کے ساتھ اتحاد بنانے کے لیے تیار ہیں۔  ان کے بہ قول یہ مذہبی جماعتیں اسرائیل کے سیکولر نظریات کے حامل عوام پر مذہبی قوانین نافذ کرنا چاہتی ہیں۔

No comments.

Leave a Reply