افغانستان میں ہفتے کو صدارتی انتخابات، پولنگ سے دو روز قبل انتخابی مہم ختم ہو گئی

 افغانستان میں ہفتے کو صدارتی انتخابات

افغانستان میں ہفتے کو صدارتی انتخابات

کابل ۔۔۔ نیوز ٹائم

افغانستان میں ہفتے کے روز ہونے والے صدارتی انتخابات سے دو روز قبل، امیدواروں نے قانون کے مطابق گزشتہ روز کے دن دو ماہ سے جاری انتخابی مہم بند کر دی ہے،  ایسے میں جب تشدد، دھاندلی اور ووٹنگ کے دوران امکانی افراتفری سے متعلق تشویش بڑھ رہی ہے۔  صدر اشرف غنی کے مخالفین نے ان پر الزام لگایا ہے کہ وہ انتخابی مہم کے دوران سرکاری وسائل کا غلط استعمال کرتے رہے ہیں۔ اشرف غنی دوسری میعاد صدارت کا انتخاب لڑ رہے ہیں۔ عبداللہ عبداللہ سرکردہ رہنمائوں میں سے ایک ہیں، جو گذشتہ 5 برس سے غنی کے ساتھ اقتدار میں شراکتدار رہے ہیں۔ انھوں نے کہا ہے کہ اشرف غنی ہار رہے ہیں۔  وہ دھاندلی کی چال سے جیتنے کی کوشش کریں گے۔ لیکن، ہم انہیں ایسا نہیں کرنے دیں گے۔

No comments.

Leave a Reply