کرسٹلینا جارجیو آئی ایم ایف کی نئی ایم ڈی منتخب

کرسٹلینا جارجیو آئی ایم ایف کی نئی ایم ڈی منتخب

کرسٹلینا جارجیو آئی ایم ایف کی نئی ایم ڈی منتخب

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیٹو بورڈ نے مس کرسٹلینا جارجیو کو 5 سال کیلئے آئی ایم ایف کی نئی مینجنگ ڈائریکٹر اور ایگزیٹو بورڈ کے چیئرمین کے عہدے کیلئے منتخب کر لیا ہے۔ کرسٹلینا جارجیو یکم اکتوبر 2019 ء کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں  گی ان کی بطور ایم ڈی آئی ایم ایف تقرری کی معیاد کا آغاز بھی یکم اکتوبر 2019 ء سے ہو گا۔ آئی ایم ایف کی نئی ایم ڈی کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی ایم ڈی منتخب ہونا ان کے کیلئے بڑے اعزاز کی بات ہے  اور ایسے وقت میں  ان کا ایم ڈی منتخب ہونا ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے کہ جب عالمی اقتصادی شرح نمو مسلسل مایوس کن ہے اور تجارتی تنائو برقرار ہے، جبکہ قرض تاریخی اعتبار سے اعلی سطح پر ہے۔

اس ضمن میں  بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی طرف سے گذشتہ رات گئے جاری کردہ اعلامیہ میں  بتایا گیا ہے کہ آئی ایم ایف ایگزیٹو بورڈ نے مس کرسٹلینا جارجیو کو پانچ سال کیلئے آئی ایم ایف کی نئی مینجنگ ڈائریکٹر اور ایگزیٹو بورڈ کے چیئرمین کے عہدے کیلئے منتخب ہے  اور Christine Lagardeکے بعد مس کرسٹلینا جارجیو آئی ایم ایف کی ایم ڈی تعینات ہونے والی مس کرسٹلینا جارجیو 1944ء میں ایمرجنگ مارکیٹ کے اپنے قیام کے بعد سے ابھرتی ہوئی مارکیٹ کی معیشت سے تعلق رکھنے والی پہلی شخصیت ہیں  جو آئی ایم ایف کی قیادت کرنے جا رہی ہیں۔

No comments.

Leave a Reply