ٹائم سکوائر کی اسکرین نیو یارک پہ کشمیر کو آزاد کرو کا نعرہ لکھ دیا گیا

ٹائم سکوائر نیو یارک پہ کشمیر کو آزاد کرو کا نعرہ لکھ دیا گیا

ٹائم سکوائر نیو یارک پہ کشمیر کو آزاد کرو کا نعرہ لکھ دیا گیا

نیو یارک ۔۔۔ نیوز ٹائم

ٹائم سکوائر نیو یارک پہ کشمیر کو آزاد کرو کا نعرہ لکھ دیا گیا ہے۔ ٹائم سکوائر نیو یارک کی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آئیں ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹائم سکوائر چوک پر روشنیوں سے کشمیر کے حق میں نعرے لکھ دیے گئے ہیں۔ نعروں میں لکھا گیا ہے کہ کشمیر کے ساتھ کھڑے ہوں، اور کشمیریوں کو انسانی حقوق دیے جائیں۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ میں پاکستانی کمیونٹی نے ہندوستان کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کو اجاگر کرتے ہوئے نیو یارک کے مشہور ٹائمز اسکوائر پر اسکرین اشتہار میں کشمیر کو آزاد کرو کا نعرہ لگوا دیا۔

اس ہفتے کے آخر میں جب ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی اقوام متحدہ سے خطاب کریں گے  تو مظاہرین نے اقوام متحدہ کے سامنے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں اور اب بھارتی مظالم کے خلاف آواز اٹھائی جائے گی۔ گزشتہ ہفتے کارکنوں کے ایک گروپ نے ہیوسٹن میں ہونے والے ‘ہاوی مودی’ ایونٹ کے باہر بھی احتجاج کیا تھا۔  پاکستان حکومت کے ٹویٹر اکائونٹ پر بھی ٹائم سکوائر نیو یارک کی تصویر شئیر کی گئی ہے  اور ساتھ لکھا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی غیر معمولی کوششوں سے مسئلہ کشمیر اب ایک عالمی موضوع بن گیا ہے۔ اعلی سفارتی فورمز میں ایک بار پھر آزاد جموں اور کشمیر کے لوگوں کی آواز سنی جا رہی ہے۔

 Govt of Pakistan

@pid_gov

With the extraordinary efforts of PM Imran Khan, Kashmir issue has now become a Global concern. The voice of people of IOJ&K is once again being heard in the highest diplomatic forums.

Stand With Kashmir has been highlighted on Times Square New York, today.#StandWithKashmir

1,501

11:37 AM – 26 ، 2019

Twitter Ads info and privacy

706 people are talking about this

دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں مداخلت کرے، تقریر سے کچھ نہ ہوا، تو دنیا کو پتا چل جائے گا کشمیر میں کیا ہو رہا ہے، اقوام متحدہ کشمیر کے معاملے پر بات نہیں کرے گا تو کون کرے گا؟ اقوام متحدہ نے فعال کردار ادا نہ کیا تو حالات خراب ہو سکتے ہیں، اقوام متحدہ مبصرین کا وفد فوری مقبوضہ کشمیر بھیجے۔ انہوں نے نیو یارک ٹائمز کے ایڈیٹرز میں ملاقات میں گفتگو میں کرتے ہوئے بتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے کشمیریوں کا محاصرہ کر رکھا ہے۔ بھارت کو سمجھ نہیں آ رہا ہے کہ اس کے کتنے خطرناک نتائج ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مسئلہ کشمیر پر سنجیدہ رویے کا مظاہرہ کرے۔ کیونکہ غرور لوگوں کو سمجھدار ہونے سے روکتا ہے

No comments.

Leave a Reply