افغانستان میں صدارتی انتخابات، دارالحکومت کابل میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

افغانستان میں صدارتی انتخابات، دارالحکومت کابل میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

افغانستان میں صدارتی انتخابات، دارالحکومت کابل میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

کابل ۔۔۔ نیوز ٹائم

افغانستان میں آج ہونے والے صدارتی انتخابات کے موقع پر ملک بھر بالخصوص دارالحکومت کابل میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔  افغان حکام نے جمعرات کے روز ٹرکوں کے کابل میں داخلے پر پابندی عائد کر دی تھی جس کا مقصد ہفتے کے روز صدارتی انتخابات سے قبل خودکش بم دھماکوں کی روک تھام کرنا ہے۔ افغانستان میں انتخابات پر تشدد کا خطرہ ہے۔ خاص طور پر جب حال ہی میں طالبان نے انتخابی مہم کے مراکز، انتخابی ریلیوں اور صدارتی امیدواروں اوران کے دیگر اہداف کو نشانہ بناتے ہوئے خودکش حملوں کا ایک سلسلہ شروع کیا تھا۔ 5 ستمبرکو کابل میں ٹرک بم دھماکے میں کم از کم 12 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز شہر کے داخلی راستوں اور چوکیوں پر نفری بڑھا دی ہے۔ دہشت گردانہ حملوں کے خطرے کے پیش نظر دارالحکومت میں داخل ہونے سے روکیں گی۔ بیان میں کہا گیا ہے افغان پولیس دستے دارالحکومت داخلی راستوں پر تعینات ہیں۔ کل شام 5 بجے سے ٹرک کو کابل میں داخل ہونے سے روکنے کا حکم دیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ انتخابات ختم ہونے تک ویگنوں کو شہر میں داخل ہونے سے بھی منع کیا گیا ہے۔ طالبان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ امریکی حملہ آوروں اور ان کے کٹھ پتلیوں کی سکیورٹی کے تمام عناصر، دفاتر اور پولنگ مراکز کو نشانہ بنا کر اس جعلی کاروائی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کی پوری کوشش کریں گے۔طالبان نے افغان شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ انتخابات کے دن پولنگ اسٹیشنوں سے دور رہیں اور خود کو خطرے میں نہ ڈالیں۔

No comments.

Leave a Reply