سلامتی کونسل کی حافظ سعید کو منجمد بینک اکائونٹس سے رقم نکالنے کی اجازت

جماع الدعوة کے سربراہ حافظ محمد سعید

جماع الدعوة کے سربراہ حافظ محمد سعید

نیو یارک ۔۔۔ نیوز ٹائم

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کالعدم جماع الدعوة کے سربراہ حافظ محمد سعید کو بینک اکائونٹ سے رقم نکالنے کی اجازت دے دی ہے۔  تاہم سلامتی کونسل یا کسی بھی دوسرے معتبر ذریعے سے اس خبر کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، حافظ محمد سعید سمیت 3 افراد کی جانب سے سلامتی کونسل میں درخواست دی گئی کہ وہ اپنے اہلخانہ کے واحد کفیل ہیں،  پاکستانی حکومت کی جانب سے ان کے بینک اکائونٹس منجمد کر دیئے گئے ہیں جن کے باعث انہیں اہلخانہ کی کفالت میں مشکلات کا سامنا ہے  لہذا انہیں روز مرہ اخراجات کے لیے اپنے بینک اکائونٹس سے رقم نکلوانے کی اجازت دی جائے۔  اقوام متحدہ میں حافظ سعید کی اس درخواست پر کسی نے اعتراض نہیں کیا جس پر سلامتی کونسل کمیٹی نے حافظ سعید، حاجی محمد اشرف اور ظفر اقبال کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں بنیادی ضروریات کے لیے منجمد اکائونٹس سے ماہانہ ڈیڑھ لاکھ روپے نکالنے کی اجازت  دے دی۔ واضح رہے کہ حافظ محمد سعید کو عالمی دہشت گرد قرار دیا جا چکا ہے جس کے باعث ان کے اکائونٹس منجمد ہیں اور وہ دہشت گردی کے مقدمات میں جیل میں ہیں۔

No comments.

Leave a Reply