وزیر اعظم عمران خان کاآج جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے، دنیا کو بھارت کا اصلی چہرہ دکھائیں گے

وزیر اعظم  عمران خان کاآج  جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

وزیر اعظم عمران خان کاآج جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

نیو یارک ۔۔۔ نیوز ٹائم

وزیر اعظم عمران خان آج جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس سے خطاب کریں گے، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے شیڈول ہے۔  وزیر اعظم آج دنیا بھر کے سامنے بھارت کا چہرہ بے نقاب کریں گے۔  اقوام متحدہ کی ویب سائٹ پر جاری شیڈول کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کا خطاب مقررین میں ساتویں نمبر پر ہے۔  وزیر اعظم عمران خان اپنے خطاب میں مقبوضہ وادی میں کرفیو اور لاک ڈائون سے متعلق دنیا کو آگاہ کریں گے۔

اس سے پہلے وزیر اعظم عمران خان نے نیو یارک میں ایشیا سوسائٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا مقبوضہ وادی میں خون ریزی کا خدشہ ہے، اقوام متحدہ اور دنیا فوری ایکشن لے۔  انہوں نے کہا پاکستان اور بھارت میں کشیدگی بڑھ سکتی ہے، جنگ کی دھمکی نہیں، دنیا کو سنگین صورتحال سے آگاہ کر رہا ہوں۔ بدھ کے روز وزیر اعظم عمران خان نے دورہ امریکا کے دوران مسئلہ کشمیر اور اسلامو فوبیا سمیت اہم مسائل پر عالمی رہنمائوں سے بات چیت کی۔  نیو یارک میں پریس کانفرنس میں وزیر اعظم نے کہا کہ مغربی ممالک کی جانب سے دہشت گردی کو اسلام سے جوڑنا بدقسمتی ہے۔  وزیر اعظم نے ٹویٹ میں بتایا کہ ترکی، پاکستان اور ملائشیا نے مشترکہ طور پر انگریزی زبان کا چینل کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انگریزی چینل کا مقصد مشترکہ طور پر اسلامو فوبیا کا مقابلہ کرنا ہے۔

Imran Khan

@ImranKhanPTI

President Erdogan, PM Mahatir and myself had a meeting today in which we decided our 3 countries would jointly start an English language channel dedicated to confronting the challenges posed by Islamophobia and setting the record straight on our great religion – Islam.

66.5K

12:16 AM – Sep 26, 2019

Twitter Ads info and privacy

25.4K people are talking about this

اس کے علاوہ وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ روز ترک صدر طیب اردگان سے بھی ملاقات کی اور جنرل اسمبلی میں تقریر کے دوران کشمیر کا ایشو اٹھانے پر ترک صدر کا شکریہ ادا کیا۔  وزیر اعظم کی ملائیشین ہم منصب مہاتیر محمد سے بھی ملاقات ہوئی۔ مہاتیر محمد کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہیومن رائٹس واچ سے ملاقات کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے انھیں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق آگاہ کیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے وال سٹریٹ جنرل کی ادارتی بورڈ سے گفتگو بھی کی۔ انہوں نے کہا مودی کے تکبر نے خطے کے امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا مودی کے اصل چہرے کو بے نقاب کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ اس سے قبل وزیر اعظم نے ناروے کی ہم منصب Erna Solberg اور Bill Gates سے بھی ملاقات کیں۔

No comments.

Leave a Reply