ملیحہ لودھی کی جگہ اقوام متحدہ کے مستقل مندوب منیر اکرم مقرر

ملیحہ لودھی کی جگہ اقوام متحدہ کے مستقل مندوب منیر اکرم مقرر

ملیحہ لودھی کی جگہ اقوام متحدہ کے مستقل مندوب منیر اکرم مقرر

اسلام آباد ۔۔۔ نیوز ٹائم

اقوام متحدہ کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کو عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ منیر اکرم کو تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ مختلف ممالک میں سفیر اور قونصل جنرل کے عہدوں میں بھی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ڈی جی یو این خلیل احمد ہاشمی کو جنیوا میں مستقل نمائندہ مقرر کیا گیا ہے، پیانگ یانگ میں ناظم الامور سید سجاد حیدر کو کویت میں سفیر مقرر کر دیا گیا ہے۔ جبکہ ٹورنٹو میں قونصل جنرل عمران صدیقی کو ڈھاکا میں پاکستانی ہائی کمشنر مقرر کیا گیا ہے۔ ایڈیشنل سیکریٹری محمد اعجاز ہنگری میں پاکستان کے سفیر ہوں گے، نائجر میں پاکستانی سفارتخانے کے ناظم الامور احسن کے کے وگن کو مسقط، اومان میں سفیر تعینات کر دیا گیا۔

No comments.

Leave a Reply