ایران نے چالیس برس کے بعد خواتین کو اسٹیڈیم میں جا کر فٹبال میچ دیکھنے کی اجازت دے دی

یاد رہے کہ سعودی عرب میں خواتین کو گاڑی چلانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ سعودی عرب میں خواتین کو گاڑی چلانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

تہران ۔۔۔ نیوز ٹائم

ایران نے 40 برس کے بعد خواتین کو اسٹیڈیم میں جا کر فٹبال میچ دیکھنے کی اجازت دے دی ہے، کل خواتین شائقین پہلی مرتبہ اسٹیڈم میں جا کر براہ راست میچ دیکھ سکیں گی۔ اے ایف پی  نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ایران میں 1979ء میں انقلاب کے بعد خواتین کیلئے یہ پہلا موقع ہو گا جب وہ اسٹیڈیم میں جا کر مردوں کے میچز براہ راست دیکھ سکیں گی۔ گزشتہ ماہ ایران نے اکتوبر میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر کیلئے خواتین شائقین کو سٹیڈیم میں جانے کی اجازت دی تھی۔

خواتین کو میچ دیکھنے کی اجازت ملنے کے بعد پہلا میچ تہران کے آزادی اسٹیڈیم میں 10 اکتوبر کو ہو گا جس میں خواتین شائقین کی شرکت کے لیے مکمل انتظامات کیے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اسٹیڈیم میں 80 ہزار نشستوں میں 3 ہزار 5 نشستیں خواتین کے لیے مختص کی گئی ہیں، اس کے علاوہ ان کے لیے سیکیورٹی کے انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔ میچ دیکھنے کے لیے ٹکٹ خریدنے والی خواتین کا کہنا تھاکہ وہ اس اقدام پر بے حد خوش ہیں کیونکہ وہ بھی اب آزادی سے اپنی پسندیدہ ٹیموں کے میچز دیکھ سکیں گی۔

No comments.

Leave a Reply