چین کے صدر شی جن پنگ کے 11اکتوبر کو بھارت کا دو روزہ دورہ کریں گے

چینی صدر شی جن پنگ 11 اکتوبر کو وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ دوسرے غیر رسمی اجلاس کے لئے ہندوستان کا دورہ کریں گے

چینی صدر شی جن پنگ 11 اکتوبر کو وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ دوسرے غیر رسمی اجلاس کے لئے ہندوستان کا دورہ کریں گے

بیجنگ ۔۔۔ نیوز ٹائم

چین کے وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ 11 اکتوبر کو وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ دوسرے غیر رسمی اجلاس کے لئے ہندوستان کا دورہ کریں گے۔ وزارت خارجہ کے مطابق، بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کی دعوت پر  عوامی جمہوریہ چین کے صدر شی جن پنگ  دوسرے غیر رسمی سمٹ کے لئے 11 سے 12 اکتوبر ، 2019 کو ہندوستان کے شہر چنئی کا دورہ کریں گے۔ چین کی وزارت خارجہ نے بدھ کو صدر شی پنگ کے دورہ بھارت کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق وہ 11 اکتوبر کو نئی دہلی پہنچیں گے جہاں وہ 12 اکتوبر کو بھی قیام کریں گے۔ ایم ای اے نے مزید کہا کہ آئندہ اجلاس دونوں رہنماؤں کو باہمی، علاقائی اور عالمی اہمیت کے حامل معاملات پر بات چیت جاری رکھنے کا ایک موقع فراہم کرے گا۔ اس دورے کا اعلان ایسے وقت کیا گیا ہے جب پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان اور پاکستان کی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ بھی چین میں موجود ہیں۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان کشمیر کے تنازع پر حالیہ کشیدگی کے دوران عمران خان کے دورہ چین کو خصوصی اہمیت دی جا رہی تھی۔ چین کے صدر کے دورہ بھارت سے متعلق چین کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ وہ بھارت کے دورے کے بعد 13 اکتوبر کو نیپال بھی جائیں گے۔ صدر شی جن پنگ کے دورہ بھارت اور نیپال کے دوران تجارت، انفرااسٹرکچر اور خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وزیرِ اعظم نریندر مودی اور چین کے صدر شی جن پنگ کے درمیان یہ دوسری ملاقات ہو گی۔  تاہم چنئی میں ہونے ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان کسی نئے معاہدے یا مفاہمتی یادداشت پر دستخط کا کوئی امکان نہیں ہے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی سمیت خطے اور عالمی مسائل پر بات چیت کا امکان ہے۔

No comments.

Leave a Reply