تیونس کے عام انتخابات میں النہضہ کی برتری، تیونس کے صدارتی امیدوار نبیل القروی کو جیل سے رہا کردیا گیا

تیونس کے صدارتی امیدوار نبیل القروی

تیونس کے صدارتی امیدوار نبیل القروی

تیونسیا ۔۔۔ نیوز ٹائم

 تیونس میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں ابتدائی نتائج کے مطابق Ennahda جماعت سب سے آگے ہے۔  خبر رساں اداروں کے مطابق اسلام پسند جماعت کو پارلیمان کی 217 نشستوں میں سے 52 حاصل ہو گئی ہیں اور وہ حکومت بنانے کے لیے دیگر سیاسی جماعتوں سے رابطے میں ہے۔  واضح رہے کہ تیونس میں کسی بھی جماعت کو تنہا حکومت بنانے کے لیے 109 نشستوں کا حاصل کرنا ضروری ہے۔  صدارتی انتخاب کے دوسرے مرحلے کیلئے پولنگ 13 اکتوبر اتوار کو ہو گی جس سے قبل تیونس کی اپیل کورٹ نے صدارتی امیدوار Nabil Karoui کو رہا کر دیا۔ تیونس کی اپیل عدالت نے گزشتہ کے روز صدارتی امیدوار Nabil Karoui کی رہائی کا حکم سنایا تھا۔ میڈیا ٹائیکون Nabil Karoui کو اگست میں صدارتی انتخاب کے پہلے مرحلے سے قبل منی لانڈرنگ  اور ٹیکس بچانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور انہوں نے اپنی انتخابی مہم کا تمام عرصہ جیل ہی میں گزارا ہے۔ انہوں نے اپنے خلاف عائد کردہ الزامات کی تردید کی تھی۔ یورپی یونین کے مبصر مشن نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا تھا کہ تیونس میں صدارتی انتخاب کے دوسرے اور حتمی مرحلے کے دونوں امیدواروں کو آزادانہ طور پر مہم چلانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔ مبصر مشن نے کہا تھا کہ ایک صدارتی امیدوار جیل میں ہیں اور دوسرے نے اپنی عوامی رابطہ مہم ترک کر دی ہے۔

No comments.

Leave a Reply