برطانوی شاہی جوڑے کا پاکستان میں استقبال کیسا ہو گا؟

 برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن 14 اکتوبر کی رات ساڑھے 9 بجے نور خان ائیر بیس پر اتریں گے

برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن 14 اکتوبر کی رات ساڑھے 9 بجے نور خان ائیر بیس پر اتریں گے

اسلام آباد ۔۔۔ نیوز ٹائم

برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن 14 اکتوبر کی رات ساڑھے 9 بجے نور خان ائیر بیس پر اتریں گے۔ برطانوی شاہی مہمانوں کا سرخ قالین پر خیرمقدم، اعزازی گارڈ آف آنر بھی پیش کیا جائے گا۔ پاکستان میں شاہی جوڑے کو وفاقی وزرا، دفتر خارجہ حکام اور برطانوی سفارتکار خیرمقدم کریں گے۔ ذرائع کے مطابق بچے شاہی جوڑے کے ہمراہ نہیں ہوں گے، برطانوی شاہی جوڑا بھاری بھرکم سیکیورٹی ٹیم کے ہمراہ پاکستان پہنچے گا۔برطانوی شاہی جوڑے کیلئے 40 سے زائد ڈاکٹرز، پیرا میڈکس اور طبی عملہ بھی سیکیورٹی ٹیم کا حصہ ہو گا۔

برطانوی شہزادہ ولیم اور اہلیہ، 15 اکتوبر کو صدر، وزیر اعظم سے ملاقاتیں کریں گے، شاہی جوڑا ایف سیون سکول، کالج کا دورہ، نجی ادارے کے اجلاس میں شرکت کریں گا۔ شاہی مہمان پاکستان مانومنٹ پر منعقدہ خصوصی تقریب کا حصہ بھی ہوں گے، برطانوی شاہی جوڑا 16 اکتوبر کو لاہور میں ایس او ایس ویلیج، ایچیسن کالج کا دورہ کریں گا۔ شہزادہ ولیم  اور شہزادی کیٹ مڈلٹن  شوکت خانم ہسپتال بھی جائیں گے، سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر تاحال بادشاہی مسجد، مینار پاکستان کا دورہ حتمی نہیں ہو سکا۔

شاہی جوڑا 17 اکتوبر کو چترال جائے گا، مقامی افراد سے ملیں گے۔ موسم بہتر، سیکیورٹی مسائل نہ ہوئے تو برطانوی مہمان درہ خیبر، قلعے کا دورہ بھی کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کا 18 اکتوبر کو فیصل مسجد کے دورے کا بھی امکان ہے۔

 برطانوی شاہی جوڑا 18 اکتوبر دوپہر 1.30 بجے نور خان ائیر بیس  سے وطن واپس چلی جائے گی۔

No comments.

Leave a Reply