مصر میں چار ہزار سال پرانے 20 تابوت دریافت

مصر میں دریائے نیل کے مغربی کنارے سے لگ بھگ 4 ہزار برس قدیم 20 لکڑیوں کے تابوت دریافت ہوئے ہیں

مصر میں دریائے نیل کے مغربی کنارے سے لگ بھگ 4 ہزار برس قدیم 20 لکڑیوں کے تابوت دریافت ہوئے ہیں

قاہرہ ۔۔۔ نیوز ٹائم

مصر میں دریائے نیل کے مغربی کنارے سے لگ بھگ 4 ہزار برس قدیم 20 لکڑیوں کے تابوت دریافت ہوئے ہیں۔ مصر کی حکومت نے ان تابوتوں کی دریافت کو مصری آثار قدیمہ کے حوالے سے ایک اہم دریافت قرار دیا ہے۔ واضح رہے کہ حالیہ برسوں میں یہ سب سے بڑی اور اہم آرکیالوجیکل دریافت ہے۔  تابوت Al-Asasif نامی علاقے سے دریافت ہوئے ہیں جو دریائے نیل کے مغرب میں واقع آثار قدیمہ پر مشتمل قبرستان ہے۔

Ministry of Antiquities-Arab Republic of Egypt

@AntiquitiesOf

The Al-Asasif Cachette. Intact and sealed coffins. More details to be announced on Saturday..Keep tuned #luxor #egypt #egyptology #historyofegypt #aasif #cachette #discovery #Archaeology

View image on TwitterView image on TwitterView image on TwitterView image on Twitter

2,525

6:26 PM – Oct 15, 2019

Twitter Ads info and privacy

1,231 people are talking about this

منگل کو مصری وزارت قدیم نوادرات نے محفوظ اور سربمہر تابوت کی تصاویر ٹوئٹ کی ہیں، پتھر کے یہ تابوت ایک بڑے مقبرے میں موجود تھے، جبکہ ان کے چہروں اور ہاتھوں پر بنایا گیا نقش و نگار اور رنگ جو کہ سرخ، سبز، سفید اور سیاہ ہیں اب بھی اپنی اصل حالت میں موجود ہیں، جو کہ صدیاں گزر جانے کے بعد بھی ماند نہیں پڑیں۔ گو کہ مصری حکام نے ان تابوتوں کے بارے میں یہ تو نہیں بتایا کہ یہ کس عہد کے ہیں لیکن جس جگہ سے یہ دریافت ہوئے ہیں وہ قدیم مصری شہر Thebes کا حصہ ہے۔ Thebes قدیم مصر کا شاہی دارالحکومت ہوا کرتا تھا، ابتدائی نشانیوں سے اندازہ لگایا جا رہا ہے  کہ یہ 11ویں بادشاہوں کے عہد کا ہے جو کہ 2081ء سے لے کر 1939ء قبل مسیح میں گزرے ہیں۔

No comments.

Leave a Reply