نیتن یاھو نئی حکومت کی تشکیل میں تذبذب کا شکار!

نیتن یاھو نئی حکومت کی تشکیل میں تذبذب کا شکار!

نیتن یاھو نئی حکومت کی تشکیل میں تذبذب کا شکار!

مقبوضہ بیت المقدس ۔۔۔ نیوز ٹائم

اسرائیلی اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو قومی حکومت کی تشکیل میں ناکامی کے خوف سے حکومت کے قیام کی کوششوں میں تذبذب کا شکار ہیں۔ خیال رہے کہ اسرائیلی صدر Reuven Rivlin نے ایک بار پھر وزیر اعظم نیتن یاھو کو حکومت کی تشکیل کی سفارش کی ہے  تاہم ایوان میں اکثریت نہ ہونے اور دیگر جماعتوں سے حکومتی اتحاد میں ناکامی کی وجہ سے نیتن یاھو حکومت کی تشکیل سے گریزاں ہیں۔ خیال رہے کہ نیتن یاہو کو نئی حکومت بنانے کے لئے دی گئی میعاد ختم ہو رہی ہے۔ گذشتہ روز لیکوڈ کے ایک سینیر وزیر نے ‘یلو وائٹ’ پارٹی کے سربراہ Benny Gantz کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے یہ دعوی کیا تھا  کہ انہوں نے ابھی تک اس حقیقت کو نہیں سمجھا ہے کہ وہ لیکوڈ کے ساتھ شراکت کے بغیر حکومت تشکیل نہیں دے پائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ عرب اتحاد کے تعاون سے حکومت کی تشکیل Benny Gantz کے لیے ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ضرورت ہو تو ہم چوتھے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے تیار ہیں۔ خیال رہے کہ اسرائیل میں 17 ستمبر کو ہونے والے کنیسٹ کے انتخابات میں نیتن یاھو اور ان کے حریف سابق جنرل Benny Gantz تقریباً ایک جیسی کامیابی حاصل کر پائے ہیں  مگر دونوں کو حکومت سازی کے لیے کنیسٹ کی دوسری جماعتوں کا تعاون حاصل کرنا ہو گا۔

No comments.

Leave a Reply