انڈونیشیا: صدر جوکو ویڈوڈو نے دوسری مدت کیلئے حلف اٹھا لیا

صدر جوکو ویڈوڈو نے دوسری مدت کیلئے حلف اٹھا لیا

صدر جوکو ویڈوڈو نے دوسری مدت کیلئے حلف اٹھا لیا

جکارتہ ۔۔۔ نیوز ٹائم

انڈونیشیا کے صدر Joko Widodo نے انتخاب جیتنے کے بعد اتوار کے روز اپنی دوسری اور آخری پانچ سالہ مدت کیلئے حلف اٹھا لیا ہے۔ صدر Joko Widodo پہلی مرتبہ 2014 ء میں صدر منتخب ہوئے تھے۔ انہوں نے ملک میں جمہوری کلچر کو فروغ دینے اور کرپشن کے خاتمے کے وعدے پر یہ انتخاب لڑا تھا۔ 58 سالہ ویڈوڈو غریب گھرانے سے ابھر کر سیاست کے میدان میں آئے اور ترقی کرتے ہوئے منصب صدارت پر پہنچے۔ دوسری بار ان کی حلف برداری کے موقع پر دنیا کے سب سے زیادہ مسلمان اکثریت والے ملک انڈونیشیا کے دارالحکومت میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔صدر Joko Widodo  اپنی انکساری اور سادگی کے حوالے سے بھی شہرت رکھتے ہیں اور پارلیمان میں ہونے والی حلف برداری کی تقریب بھی سادگی سے منعقد کی گئی۔

No comments.

Leave a Reply