امریکی سائنسدانوں نے ڈی این اے سے متعلق نئی ٹیکنالوجی تیار

سالماتی آلے سے کارکنان کو موقع پر ہی ناقص ڈی این اے کو تبدیل کرنے کی اجازت ملے گی

سالماتی آلے سے کارکنان کو موقع پر ہی ناقص ڈی این اے کو تبدیل کرنے کی اجازت ملے گی

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکی سائنسدانوں کی جانب سے ڈی این اے سے متعلق نئی ٹیکنالوجی تیار کی گئی ہے جسے  genetic word processor کا نام دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق امریکا کے سائنسدانوں کی ٹیم نے geneticکی درستگی اور ترمیم کے استعمال کے لئے نئی ٹیکنالوجی ایجاد کی ہے  جسے پہلے سے موجود آلات سے زیادہ محفوظ اور بااعتماد genetic word processor قرار دیا جا رہا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اس ٹیکنالوجی کی مدد سے genetic codeکو درست طریقے سے تحریر کرنے کی قابلیت ملے گی جبکہ ضابطہ حیات میں ترمیم کرنے کا نیا طریقہ ہے۔ امریکی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس طریقے سے ڈی این اے میں 89 فیصد غلطیوں کو درست کیا جا سکتا ہے کہ جو بیماریوں کا سبب بنتی ہیں۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ ایک ورسٹائل ٹیکنالوجی ہے لیکن ابھی صرف اس ٹیکنالوجی پر تحقیق شروع کی ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل چینی سائنسدانوں نے بھی genetic کی درستگی اور ترمیم کے استعمال کے لیے نیا آلہ ایجاد کیا تھا جسے جین ایڈیٹنگ ٹول قرار دیا گیا تھا۔

No comments.

Leave a Reply