افغانستان: یورپ، امریکا کا مشترکہ اعلامیہ، جنگ کے خاتمے پر زور، زلمے خلیل زاد امن کیلئے دوبارہ متحرک

یورپ، امریکا کا مشترکہ اعلامیہ، جنگ کے خاتمے پر زور

یورپ، امریکا کا مشترکہ اعلامیہ، جنگ کے خاتمے پر زور

برسلز ۔۔۔ نیوز ٹائم

بیلجیم کے دارالحکومت برسلز میں افغان امن عمل پر ہونے والے اجلاس کا امریکا اور یورپ کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا، جس میں جنگ کے خاتمے پر زور دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکا اور یورپ کا مشترکہ اعلامیہ برسلز میں اہم اجلاس کے بعد جاری کیا گیا، اجلاس میں یورپی یونین اور امریکا کے خصوصی نمائندے شریک ہوئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مذکورہ اجلاس میں فرانس، برطانیہ، جرمنی، اٹلی، ناروے اور اقوام متحدہ کے نمائندوں نے بھی شرکت کی،  جس میں افغانستان کے حالیہ صورت حال اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ افغان عوام کے دیرپا امن اور جنگ کے خاتمے کا مطالبہ تسلیم کیا جائے، افغانستان کے معاملے کا ازسرنو جائزہ لیا جائے،  افغانستان کا معاملہ سیاسی کوششوں سے حل کرنا ضروری ہے۔ اجلاس میں امن معاہدے کے لیے تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا، پرتشدد واقعات کے خاتمے کے لیے تمام فریقین سے اقدامات کرنے کی درخواست کی گئی۔ اعلامیے کے مطابق افغان امن عمل کیلئے عالمی برادری کی کوششوں کا خیر مقدم کرتے ہیں،  امن معاہدے کے لیے تمام افغانوں کی رائے کا احترام کیا جائے، افغان حکومت طالبان سے مذاکرات کے لیے ٹیم تشکیل دے۔ اجلاس میں اس معاملے پر بھی زور دیا گیا کہ مذاکرات کے دوران افغانستان میں سیزفائر کیا جائے، ایسا امن معاہدہ ہو جو تمام افغانوں کے حقوق کی حفاظت کرے، انٹرا افغان امن اجلاس کے انعقاد پر قطر اور جرمنی کو مبارکباد پیش کی گئی۔

امریکا کے خصوصی ایلچی برائے افغان مفاہمت زلمے خلیل زادہ

امریکا کے خصوصی ایلچی برائے افغان مفاہمت زلمے خلیل زادہ

دوسری طرف امریکا کے خصوصی ایلچی برائے افغان مفاہمت زلمے خلیل زادہ افغانستان میں امن کیلئے ایک بار پھر متحرک ہو گئے ہیں، اس کے لیے ازسرنو کوششیں شروع کر دی ہیں۔  وہ بلجیم، فرانس اور روس کا دورہ جلد کریں گے۔  امریکہ کے محکمہ خارجہ کے مطابق امریکی خصوصی ایلچی خلیل زاد افغانستان میں قیام امن کی کوششوں کا جائزہ لینے کے لیے برسلز، پیرس اور ماسکو کے دورے پر ہیں۔  دورے کے دوران امریکی سفارتکاروں کے ہمراہ یورپی یونین، نیٹو اور اقوام متحدہ کے عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے  جن میں افغانستان میں قیام امن کے لیے کوششوں میں تیزی لانے کے امکانات کا جائزہ لیا جائے گا۔

زلمے خلیل زاد نے پیر کو برسلز میں واقع نیٹو ہیڈکوارٹر کے دورے کے دوران نیٹو ممالک کے عہدیداروں سے ملاقات بھی کی۔  نیٹو کے لیے امریکہ کی سفیر Bailey Hutchison نے کہا ہے کہ خلیل زاد نے افغانستان کی موجودہ صورتِ حال سے متعلق بریفنگ دی ہے۔ انہوں کہا کہ ایک مستحکم اور پرامن افغانستان کے لیے ریزلیوٹ سپورٹ مشن کے بارے میں نیٹو اتحادیوں کے ساتھ ایک مربوط اور مفصل مباحثہ ضروری ہے۔ زلمے خلیل زاد نے افغانستان میں قیام امن کی نئی کوششیں شروع کرنے سے قبل گزشتہ ہفتے واشنگٹن میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل Mark A. Milley سمیت دیگر فوجی حکام سے ملاقاتیں بھی کی تھیں۔ ملاقات کے بعد ایک ٹوئٹ میں خلیل زاد نے کہا کہ امریکہ کی فوجی قیادت سے ملاقات کے دوران افغان تنازع کے ایسے سیاسی حل پر اتفاق کیا گیا ہے جس سے امریکا دہشت گردی کے خطرات سے محفوظ رہ سکے۔

No comments.

Leave a Reply