ڈونلڈ ٹسک کی یورپین پارلیمنٹ میں آخری رپورٹ پیش

یورپین کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک

یورپین کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک

اسٹراس برگ، لندن ۔۔۔ نیوز ٹائم

یورپین کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک نے یورپین پارلیمنٹ کو اپنی آخری رپورٹ پیش کر دی۔ پارلیمنٹ کے اسٹراس برگ میں منعقد ہونے والے اجلاس میں انھوں نے اپنی تقریر کو تین نکات تک محدود رکھا۔  اپنی پیش کردہ اس رپورٹ میں انہوں نے اس ماہ کی 17 اور 18 تاریخ کو ہونے والے بریگزیٹ سے متعلقہ اجلاس کے اہم نکات پارلیمنٹ کے سامنے پیش کیے۔ اس موقع پر انہوں نے ایک بار پھر کہا کہ انہوں نے برطانوی وزیر اعظم سے ہفتے کے روز ہی کہہ دیا تھا کہ  ”نو ڈیل بریگزیٹ” کبھی بھی ہمارا فیصلہ نہیں ہو گا۔ علاوہ ازیں انہوں نے دیگر دو نکات میں ترکی کے شامی حدود میں داخلے اور یورپین یونین کے ممبران کی توسیع کے حوالے سے بھی اظہار خیال کیا۔

دوسری جانب برطانوی پارلیمنٹ کے ارکان نے یورپی اتحاد سے علیحدگی کا ٹائم ٹیبل مسترد کر دیا۔تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیر اعظم کو بریگزٹ پر پارلیمنٹ میں ایک اور شکست ہوئی ہے۔ دارالعوام کے ارکان نے یورپی اتحاد سے علیحدگی کا ٹائم ٹیبل مسترد کر دیا ہے۔ وزیر اعظم یورپی اتحاد سے علیحدگی کے متعلق ایک اور معاہدے کا مسودہ پارلیمنٹ میں پیش کیا جس پر ارکان نے اسی معاہدے پر ووٹ دینے کا کہا تھا،  رائے شماری کے دوران ووٹ اس کے خلاف دیا۔ اراکین پارلیمنٹ نے کہاکہ یورپی اتحاد سے انخلا سے متعلق ٹائم ٹیبل بورس جانسن نے دیا ہے۔ اور وہ غیر منطقی ہے۔ اس سے پہلے بل پر بحث کے دوران برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے دھمکی دی تھی کہ اگر بل مسترد کر دیا گیا یا اسے جنوری تک لے جایا گیا تو وہ ملک میں نئے انتخابات کا اعلان کریں گے۔ حزب اختلاف کی جماعت لیبر کے رہنما Jeremy Corbyn کا کہنا ہے کہ وہ بورس جانسن نے منطقی ٹائم ٹیبل پر مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔ لیبر پارٹی کی کوشش ہے کہ بورس جانسن ای یو سے انخلا سے متعلق ٹائم ٹیبل میں تبدیلی کریں۔ بورس جانسن کہہ چکے ہیں کہ برطانیہ 31 اکتوبر کو یورپی اتحاد سے کسی بھی صورت میں نکل جائے گا۔

No comments.

Leave a Reply