نئے جاپانی شہنشاہ کی تخت نشینی اور دلچسپ رسومات

شہنشاہ ناروہیٹو کی اہلیہ مساکو

شہنشاہ ناروہیٹو کی اہلیہ مساکو

ٹوکیو ۔۔۔ نیوز ٹائم

جاپان کے Emperor Naruhito باقاعدہ تخت نشین ہو گئے ہیں۔ شاہی محل میں منگل کو ہونے والی ایک سادہ تقریب میں Emperor Naruhito اور ان کی اہلیہ Empress Masako کی تخت نشینی کا عمل مکمل کیا گیا۔  تخت نشینی اور تاج پوشی کی یہ رسم صدیوں پرانی ہے جسے مقامی زبان میں ” Kenji-to-Shokei-no-gi” کہا جاتا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اس تقریب میں 180 سے زائد ممالک سے آئے ہوئے سربراہان، اعلی شخصیات اور 2 ہزار مہمانوں نے شرکت کی۔  مہمانوں میں برطانیہ کے شہزادہ چارلس اور پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی، امریکی ٹرانسپورٹ سیکریٹری Elaine Chao اور میانمار کی رہنما Aung San Suu Kyi بھی شامل تھیں۔

جاپان کے نئے Emperor Naruhito کی عمر 59 سال ہے۔ رواں برس یکم مئی کو انہیں  Emperor  بنانے کا اعلان کیا گیا تھا۔  تخت نشینی کے سلسلے میں ہونے والی تقریب کے دوران  Emperor نے ریاست کے لیے اپنے فرائض بخوبی انجام دینے کا عہد کیا۔ انہوں نے تخت نشینی کے موقع پر لیے جانے والے حلف میں اس بات کا عزم ظاہر کیا کہ وہ آئین کے مطابق اپنے سرکاری فرائض انجام دیں گے اور عوام کو متحد رکھیں گے۔ Naruhito جنگ عظیم دوئم کے بعد پیدا ہوئے تھے۔  ان کے والد Akihito گزشتہ دو صدیوں کے دوران جاپان کے پہلے ایسے Emperor ہیں جنہوں نے رضاکارانہ طور پر قبل از وقت اقتدار سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔  ورنہ روایت کے مطابق جاپانی  Emperor  اپنی ساری عمر تک تخت نشین رہتے ہیں۔ Naruhito کی تخت نشینی کی تقریبات رواں سال یکم مئی سے گزشتہ دنوں آنے والے سمندری طوفان کی آمد سے پہلے تک جاری رہیں جس کے بعد منگل کو یہ اپنے اختتام کو پہنچ گئی ہیں۔

تخت نشینی کی رسم محل کے سب سے مقدس سمجھے جانے والے کمرے ‘Matsu-no-Ma, or Hall of Pine ‘ میں منعقد ہوئی۔ رسم کے دوران نئے  Emperor کی حیثیت سے  Naruhito 21 فٹ اونچے تخت پر لگے پردوں سے رونما ہوئے۔ انہوں نے نارنجی اور سیاہ رنگ کا روایتی لباس زیب تن کیا ہوا تھا جبکہ وہ حلف کی تحریر دونوں ہاتھوں میں تھامے ہوئے تھے۔  جیسے ہی دو درباریوں نے تخت پر لگے پردوں کو درمیان سے دائیں اور بائیں جانب سرکایا،  Naruhito نے بلند آواز میں مختصر حلف سب کے روبرو پڑھا۔

ادھر 55 سالہ ہارورڈ یونیورسٹی کی تعلیم یافتہ اور Naruhito کی اہلیہ، Empress Masako نے 12 پرتوں والا بھاری لباس زیب تن کیا ہوا تھا۔

اس روایتی لباس کا وزن تقریباً 15 کلو تھا Empress Masako بھی Naruhito کی طرح پردوں سے رونما ہوئیں۔ جاپان کے وزیرِ اعظم Shinzo Abe نے Emperor کے چھوٹے بھائی Prince Akishino اور ان کے خاندان سمیت تمام معزز شخصیات کو مبارکباد دی۔ وزیر اعظم   Shinzo Abe نے 21 توپوں کی سلامی سے قبل Emperor  کے لیے ‘ Banzai!’ یعنی لمبی زندگی کے لیے تین بار باآواز بلند نعرہ لگایا جبکہ دربار میں موجود لوگوں نے بھی نعرے کا بلند آواز میں جواب دیا۔ اس سے قبل Naruhito سفید لباس پہن کر محل کے زیر زمین حصے میں واقع شاہی آبائواجداد کی قبروں پر گئے۔ جاپانی Emperor کی جانب سے اپنی تخت نشینی سے قبل آبائواجداد کی قبروں پر جا کر انہیں اطلاع دینا بھی ایک رسم ہے۔

Naruhito حالیہ جاپانی Emperors میں غیر معمولی نوعیت کے حامل ہیں کیونکہ ان کی کوئی اولاد نرینہ نہیں۔ جاپان کے موجودہ قانون کے تحت کوئی لڑکی یا خاتون تخت کی وارث نہیں ہو سکتی۔ آنے والی نسلوں کے لیے شاہی خاندان کا مستقبل Naruhito کے 13 سالہ بھتیجے ہHisahito کے کاندھوں پر ہے جو اپنے والد Prince Akishino کے بعد تخت پر براجمان ہوں گے۔  Naruhito کے دادا کو دوسری جنگ عظیم کے وقت سے جاپان میں دیوتا تصور کیا جاتا رہا ہے  لیکن 1945ء میں جاپان کی شکست کے بعد انہوں نے اپنی اعلی ترین حیثیت ترک کر دی تھی۔ جس کے بعد سے جاپان میں Emperors کا کوئی سیاسی اختیار نہیں رہا۔  Naruhito کی تخت نشینی کی تقریب کا بہت سے جاپانیوں نے خیر مقدم کیا لیکن کچھ لوگوں نے اسے پریشان کن قرار دیا۔  ان کا کہنا تھا کہ اس موقع پر اتنی وسیع تقریب منعقد کرنے کی کوئی وجہ نہیں۔  اس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور عام لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ خیال رہے کہ جاپانی Emperor کی حیثیت اب صرف علامتی ہے۔ بعض جاپانی شہریوں کا خیال ہے کہ Emperor کے ہونے یا نہ ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

Japan's Emperor Naruhito walks after a ritual called Kashikoro-omae-no-gi, a ceremony for the Emperor to report the conduct of the Enthronement Ceremony at the Imperial Sanctuaries, at the Imperial Palace in Tokyo Japan's Emperor Naruhito leaves a ceremony to proclaim his enthronement to the world, called Sokuirei-Seiden-no-gi, at the Imperial Palace in Tokyo 3 5 6 ST_20191023_VNJAP_5202862

No comments.

Leave a Reply