صدر ٹرمپ کے مواخذے کیلئے پہلی باقاعدہ ووٹنگ آج ہو گی

صدر ٹرمپ کے مواخذے کیلئے پہلی باقاعدہ ووٹنگ آج ہو گی

صدر ٹرمپ کے مواخذے کیلئے پہلی باقاعدہ ووٹنگ آج ہو گی

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکی ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹس پارٹی نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کے لیے پہلی باقاعدہ ووٹنگ کا اعلان کیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ووٹنگ مواخذے کی کارروائی سے متعلق صدر کے حقوق کا تعین کرے گی۔ اسپیکر نینسی پلوسی نے کہا ہے کہ ایوان نمائندگان میں ووٹنگ جمعرات 31 اکتوبر کو کرائی جائے گی جس میں تعین کیا جائے گا کہ وائٹ ہائوس تعاون سے انکار کر سکتا ہے کہ نہیں۔ اسپیکر نے اپنے ڈیموکریٹس ساتھی کو لکھے گئے ایک خط میں کہا ہے کہ اس عمل کے بارے میں کسی بھی شبہ کو ختم کرنے کے لیے یہ اقدام اٹھایا جا رہا ہے  کیونکہ وائٹ ہائوس کی طرف سے گواہوں کو روکنے اور دستاویزات روکنے کی کوشش جاری رکھی ہے۔

امریکی صدر کا کہنا ہے کہ پورے ایوان کے ووٹ نہ دینے پر تحقیقات غیر قانونی ہو جائیں گی جبکہ ان کی پارٹی ری پبلکن کے ارکان کہتے ہیں کہ بند کمروں میں ہونے والی تحقیقات میں شفافیت کا فقدان ہے۔ ایوان نمائندگان ان دعوئوں کی تحقیقات میں مصروف ہے کہ آیا صدر ٹرمپ نے اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف تحقیقات شروع کروانے کے لیے یوکرائن کی حکومت پر دبائو استعمال کیا یا نہیں۔ واضح رہے کہ وائٹ ہائوس صدر ٹرمپ کے مواخذے کے لیے دستاویزات دینے سے انکار کر چکا ہے۔ وائٹ ہائوس کے مطابق ڈیموکریٹس مواخذے کی غیر ضروری کارروائی میں مصروف ہیں۔

No comments.

Leave a Reply