ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی تحقیقات کی عوامی سماعت اس ماہ متوقع ہے: نینسی پلوسی

امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پلوسی

امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پلوسی

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پلوسی نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی تحقیقات کی عوامی سماعت اس ماہ متوقع ہے۔واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صدر کے مواخذے کے لئے بنائے گئے کسی بھی کیس کو مضبوط بنانا ہو گا۔ ادھر فاکس نیوز کو ایک انٹرویو میں وائٹ ہائوس کی پریس سیکرٹری Stephanie Grisham نے کہا کہ ہم ایوان نمائندگان کی جانب سے صدر ٹرمپ کے مواخذے کے لئے تیار ہیں۔ اگر ایوان نمائندگان عدالتی کمیٹی کی جانب سے سفارش کردہ آرٹیکلز میں سے کسی ایک آرٹیکل کی سادہ اکثریت سے منظوری دیتا ہے تو صدر کا مواخذہ ہو جائے گا۔

No comments.

Leave a Reply